Urdu News

نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کو وشو بھارتی کا نوٹس،گھر خالی نہ کرنے پر طاقت کے استعمال کی وارننگ

نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین

کولکاتا، 20 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کو وشو بھارتی یونیورسٹی کی زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کے معاملے میں ایک بار پھر نوٹس دیا کیا گیا ہے۔وشو بھارتی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 دنوں کے اندر مکان اور زمین خالی کر دیں۔ یونیورسٹی نے نوٹس میں واضح کیا ہے کہ اگر اس کی تعمیل نہ کی گئی تو یونیورسٹی اپنی زمین خالی کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی وشو بھارتی کی جانب سے امرتیہ سین کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں جلد سے جلد یونیورسٹی کی زمین خالی کرنے کو کہا گیا تھا۔ جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ زمین ان کی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سب کچھ جانتے ہیں۔ وہ جون سے پہلے بیر بھوم واپس نہیں ا?ئیں گے۔ تب تک امن و امان برقرار رکھا جائے۔

دراصل امرتیہ سین کے والد کو رہنے کے لیے یونیورسٹی کی طرف سے لیز پر زمین دی گئی تھی۔ ان کی موت کے بعد یہ زمین قواعد کے مطابق یونیورسٹی کو واپس کردی جانی چاہیے تھی لیکن امرتیہ سین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ زمین ان کی ہے اور اسے واپس نہیں کریں گے۔

Recommended