قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول فوجی مشیر کا نیا کردار سنبھالیں گے
چھ ماہ سے سی ڈی ایس سنبھال رہے تھے یہ عہدہ، سندیپ سنگھ 24 اپریل کو نئی تقرری سنبھالیں گے
نئی دہلی، 20 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
فضائیہ کے سابق نائب سربراہ ایئر مارشل سندیپ سنگھ کو قومی سلامتی کونسل سکریٹریٹ میں نیا فوجی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ جنرل انل چوہان کی جگہ لیں گے، جنہیں گزشتہ سال اکتوبر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا گیا تھا۔ یہ اہم عہدہ بھی تقریباً چھ ماہ تک انہیں کے پاس تھا تاہم اب ایئر مارشل 24 اپریل کو اپنی نئی تقرری سنبھالیں گے۔ وہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے ساتھ ملٹری ایڈوائزر کا کردار ادا کریں گے۔
ہندوستان کی قومی سلامتی کونسل ایک ایگزیکٹو سرکاری ایجنسی ہے جسے وزیر اعظم کے دفتر کو قومی سلامتی اور اسٹریٹجک مفاد کے معاملات پر مشورہ دینے کا کام سونپا گیا ہے۔
اس کی بنیاد بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے 19 نومبر 1998 کو رکھی تھی اور برجیش مشرا کو پہلے قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ قومی سلامتی کے مشیر کے علاوہ، دفاع کے سربراہ، نائب قومی سلامتی مشیر، وزیر دفاع، امور خارجہ، داخلہ، وزیر خزانہ اور نیتی ا?یوگ کے نائب چیئرمین قومی سلامتی کونسل کے ممبر ہیں۔
قومی سلامتی کونسل سکریٹریٹ میں نئے ملٹری ایڈوائزر کے طور پر مقرر کئے گئے ایئر مارشل سندیپ سنگھ، ایئر فورس میں رہتے ہوئے سخوئی طیارے کو ہندوستانی فضائیہ میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ سال 01 اکتوبر کو فضائیہ کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔