Urdu News

دہلی میں ایپل ریٹیل اسٹور کی شاندار اوپننگ، ٹم کک نے گاہکوں کا کیا خیر مقدم

دہلی میں ٹم کک نے گاہکوں کا کیا خیر مقدم

نئی دہلی، 20 اپریل ( انڈیا نیرٹیو)

 دنیا کی معروف ٹیکنالوجی اور آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹم کک نے جمعرات کو ساکیت میں ایپل کے ریٹیل اسٹور کا افتتاح کیا۔ یہ ہندوستان میں ایپل کا دوسرا ریٹیل اسٹور ہے۔ ممبئی میں کمپنی کا پہلا ریٹیل اسٹور دہلی سے دو دن پہلے کھلا تھا۔ ایپل کے ساکیت اسٹور کے باہر لوگوں کی لمبی قطار لگی ہوئی ہے۔

ہندوستان میں ایپل کے پہلے اور دوسرے اسٹور کا افتتاح کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے دارالحکومت دہلی کے ساکیت میں سلیکٹ سٹی واک مال میں کیا۔ ‘ایپل ساکیت’ کے نام سے اس اسٹور کا ڈیزائن دہلی کے پرانے دروازوں سے متاثر ہے۔ اس موقع پر ٹم کک نے گاہکوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے اسٹور کے دروازے بھی کھولے۔ اس سے قبل ایپل کے سی ای او ٹم کک نے 18 اپریل کو ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں ایپل کے پہلے اسٹور کا افتتاح کیا اور اسٹور کے دروازے کھول کر صارفین کا خیرمقدم کیا۔

قابل ذکر ہے کہ راجدھانی دہلی کے ساکیت میں ایپل کا ریٹیل اسٹور ممبئی کے اسٹور سے سائز میں قدرے چھوٹا ہے۔ ایپل نے ممبئی میں باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی) میں ہندوستان میں اپنا پہلا ریٹیل اسٹور کھولا ہے۔ یہ اسٹور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ ( آر آئی ایل) کے جیو ورلڈ ڈرائیو مال میں کھولا گیا ہے۔

Recommended