نئی دہلی ، 02 فروری ( انڈیا نیرٹیو)
دارالحکومت دہلی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دو ماہ سے جاری کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے غازی پور بارڈرکو ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیاگیاہے۔
منگل کے روز معلومات دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ایڈیشنل پولیس کمشنر نے بتایا کہ آنند وہار ، چلہ ، ڈی این ڈی ، اپسرا ، بھوپورہ اور لونی سرحدوں سے متبادل راستے لیے جاسکتے ہیں۔سنگھو بارڈر پر زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر سرحد کے ساتھ سیکورٹی فورس تعینات کردی گئی ہے۔
دوسری طرف ، کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ پولیس جگہ جگہ ڈی جے بجا رہی ہے ،جس میں ’سندیشے آتے ہیں‘ جیسے مشہورنغمے چل رہے ہیں۔ کسان مزدور سنگھرش سمیتی نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے پاسبج رہے ڈی جے کو بند کیا جائے ، کیوں کہ اس سے انھیں پریشانیاں ہو رہی ہیں۔