Urdu News

جے ای ای۔مین 2023 کے نتائج کا اعلان،کتنے فیصد طلبا و طالبات کامیاب؟

جے ای ای۔مین 2023 کے نتائج کا اعلان

 جے ای ای۔مین ، 2023 سیشن -2 کا نتیجہ ہفتہ کی صبح نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے اعلان کیا۔ این ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق امیدواروں کی سہولت کے لیے سیشن 2 کا نتیجہ تین لنکس پر دیکھا جا سکتا ہے۔ درخواست نمبر اور تاریخ پیدائش کی بنیاد پر، امیدوار جے ای ای-مین جنوری اور اپریل کے امتحان میں تینوں مضامین کے این ٹی اے اسکور اور دونوں سیشنوں میں بہترین اسکور کی بنیاد پر حاصل کردہ آل انڈیا رینک دیکھ سکتا ہے۔ امیدواروں کو زمرہ وار درجہ بھی دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سال 6 سے 15 اپریل تک تقریباً 9.40 لاکھ امیدواروں نے 12 شفٹوں میں بی ٹیک کے امتحان میں شرکت کی۔ ان میں سے ٹاپ رینک والے 2.60 لاکھ امیدواروں کوجے ای ای-ایڈوانسڈ کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ریاست کے ٹاپر بھی قرار پائے ہیں۔ کوٹا کے کوچنگ اداروں میں جے ای ای-مین کا نتیجہ دیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جے ای ای ایڈوانسڈ کے لیے کٹ آف

این ٹی اے کے ذریعہ منعقدہ جے ای ای-مین 2023 کے جنوری اور اپریل کے سیشن کے نتائج کے بعد، بی ٹیک کے لئے 2.60 لاکھ امیدوارجے ای ای-ایڈ وانسڈ 2023 دینے کے لئے اہل ہو جائیں گے۔ اس کے لیے این ٹی اے نے کٹ آف جاری کر دیا ہے۔ اس کے مطابق، جنرل زمرہ (سی آر ایل) پرسنٹائل 90.7788642 ، جنرل ای ڈبلیو ایس کٹ آف 75.6229025، اوبی سی-این سی ایل کٹ آف 73.6114227،ایس سی 51.9116027، ایس ٹی 37.2348772 اورمعذور کلاس 0.0013527 فیصد کٹ آف رہا۔

کٹ آف میں اضافہ

زمرہ 2022 2023

جنرل: 88.7548849 90.7788642

ای ڈبلیو ایس: 63.1114141 75.6229025

اوبی سی: 67.0090297 73.6114227

ایس سی: 4 3.0820954 51.9116027

ای ٹی: 26.771328 37.2348772

معذور: . 0.0013527

تیس 30 اپریل سے جے ای ای ایڈوانسڈ کے لیے رجسٹریشن

آئی آئی ٹی گوہاٹی کے زیر اہتمام جے ای ای-ایڈوانسڈ ، 2023 کا امتحان اتوار، 4 جون کو منعقد ہوگا۔ اس کا پیپر 1 صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور دوسرا پرچہ 2:30 سے 17:30 بجے تک ہوگا۔جے ای ای-مین سے اہل طلباء 30 اپریل کو صبح 10 بجے سے جے ای ای-ایڈوانسڈ 2023 کے لیے آن لائن رجسٹر کر سکتے ہیں۔ یہ رجسٹریشن 7 مئی کی شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 29 مئی سے 4 جون تک اپنا آن لائن ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ اس سال جے ای ای-مین کے 2.60 لاکھ طلباء کو مختلف زمروں کے مطابق پرسنٹائل سکور پر جے ای ای-ایڈوانسڈ کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ جے ای ای ایڈوانس کا نتیجہ 28 جون کو اعلان کیا جائے گا۔

Recommended