بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ جیا بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن ، فلم انڈسٹری کے بہترین اور مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ 5 فروری 1976 کو پیدا ہوئے ، ابھیشیک بچن نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ایل آئی سی ایجنٹ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے والد کی کمپنی 'اے بی سی ایل' میں کام کیا، لیکن جلد ہی ابھیشیک نے فلمی دنیا کا رخ کرتے ہوئے سال 2000 میں آئی فلم ’رفیوجی‘ سے بطور اداکار فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔
اگرچہ فلم باکس آفس پرہٹ نہیں رہا ، لیکن فلم میں ابھیشیک کے کردار کو سراہاگیا۔ اس کے بعد سابق مس ورلڈ اور اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ ابھیشیک فلم' ڈھائی اکشر پریم کے ' اور ' کچھ نہ کہو ' میں اداکاری کرنے کا موقع ملا۔ لیکن یہ فلمیں بھی باکس آفس پر ناکام ہوئیں۔ اس دوران ، ابھیشیک اور ایشوریا دونوں ایک دوسرے کے قریبی دوست بن گئے۔ لیکن ابھیشیک کے کیریئر میں قسمت نے مدد نہیں کی اور چار سال میں ان کی 15 فلمیں باکس آفس پر ناکام رہی۔
سال 2004 میں ابھیشیک کی قسمت چمکی اور اسی سال انہیں سنجے گادھو کی طرف سے ہدایت کردہ فلم ’دھوم‘ میں اداکاری کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم ابھیشیک کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ فلم میں ابھیشیک نے اپنی اداکاری سے نہ صرف ایک نمایاں مقام بنایا ، بلکہ شائقین کے دل بھی جیت لیے۔
ابھیشیک کو اس کے بعد 2005 میں فلم ’بنٹی اور ببلی‘ میں اداکاری کرنے کا کئی سال موقع ملا تھا۔ فلم میں ابھیشیک کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی اور یہ فلم باکس آفس پر بھی کامیاب رہی۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم کے بارے میں دل چسپ بات یہ تھی کہ اس فلم کے ذریعے ابھیشیک بچن کو ایشوریا کے ساتھ فلمی گانا ’کجرارے ‘کے ساتھ ایک بار پھر اداکاری کرنے کا موقع ملا ، جس سے دونوں کی قربت اور بڑھی ۔
یہ محبت 2006 میں بننے والی فلم ’ امراؤجان ‘کی شوٹنگ کے دوران مزیدبڑھ گئی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے’ دھوم 2‘ اور ’گرو‘فلموں میں ایک ساتھ کام کیا اور اس دوران دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ابھیشک اور ایشوریا نے کنبہ کی رضامندی سے 20 اپریل 2007 کو شادی کرلی۔ ان کی ایک بیٹی ارادھیا ہے۔ ابھیشیک بچن سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔ ملک اور بیرون ملک لاکھوں مداح ہیں۔ ابھیشیک بچن جلد ہی فلم باب بسواس میں نظر آئیں گے۔