بھارت اور اسرائیل کے درمیان سائنس اور ٹکنالوجی میں تعاون کے ایک یادگار سنگ میل کے طورپرجمہوریہ بھار ت کی سائنس اورٹکنالوجی کی وزارت کی سائنسی اورصنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر)اور اسرائیل کی وزارت دفاع کی دفاعی تحقیق وترقی کی ڈائریکٹوریٹ ( ڈی ڈی آر اینڈ ڈی ) کے درمیان صنعتی تحقیق اورترقیاتی تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔
سی ایس آئی آر کے ڈی جی ڈاکٹر این کلائی سلیوی اور ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری نے حکومت ہند کی سائنس اور ٹکنالوجی اور زمینی سائنس کے محترم وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) اور سی ایس آئی آرسوسائٹی کے نائب صد ر کا اس میٹنگ میں شرکت کرنے اور سی ایس آئی آر کے لیے مسلسل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اہم شخصیات کا خیر مقدم کیا۔
سی ایس آئی آر کا ایک جائزہ پیش کیا اورایرو اسپیس، حفظان صحت ، توانائی وغیر ہ میں ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے ساتھ جاری اشتراک اور تحقیق سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔انہوں نے ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے ساتھ سی ایس آئی آر کے ترجیحی موضوعات میں ساجھیداری اور مصنوعی ذہانت،کوانٹم اورسیمی کنڈکٹرس اورسنتھیٹک بائیولوجی وغیرہ جیسے اعلیٰ ٹکنالوجی کے شعبوںمیں اشتراک میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔
سی ایس آئی آراور اپنی ٹیم کی تعاون کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سربراہ ڈاکٹر ڈینیل گولڈ نے اس امید کا اظہار کیا کہ سی ایس آئی آر – ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کا تعاون دونوںملکوں کی فلاح وبہبود کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ڈی آر اینڈ ڈی نہ صرف تحقیق اورترقی کے اداروں کے ساتھ اشتراک کا خیر مقدم کرتا ہے بلکہ دونوں فریقوں کے اسٹارٹ اپس اورکمپنیوں وغیرہ کےساتھ اشتراک کا خیر مقدم کرتا ہے۔