Urdu News

قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ہندوستان اوربحرین کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ

1st India-Bahrain Joint Working Group meeting in the field of Renewable Energy

 بھارت اورمملکت بحرین کے درمیان قابل تجدید توانائی کے شعبے  میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ ورچوئل طریقے سے کل منعقد ہوئی ۔ بحرینی وفد کی قیادت مستحکم توانائی اتھارٹی کے صدرہزایکسی لینسی ڈاکٹرعبدالحسین بن علی مرزانے کی ۔ ہندوستانی وفد کی قیادت  نئی اورقابل تجدیدتوانائی کے جوائنٹ سکریٹری ہزایکسی لینسی جناب دنیش دیانند جگدالے نے کی ۔ میٹنگ میں مملکت بحرین میں ہندوستان کی سفیر ہزایکسی لینسی جناب پیوش شری واستونے بھی شرکت کی ۔

قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کےفروغ کے لئے بھارت اور بحرین  کے درمیان مفاہمت نامہ پر 2018 میں دستخط کئے گئے تھے۔

یہ میٹنگ انتہائی مثبت رہی ، جس میں دونوں فریقوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے مقاصد کو پوراکرنے کی اہمیت پرزوردیا،اوراس شعبے میں اپنی متعلقہ حکومتوں کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم ، پیش رفت اورمستقبل کے لئے طے کئے گئے اہداف کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں دستیاب مواقع کی تفصیلات پیش کیں ۔ انھوں نے تجربہ ،مہارت اوربہترین طورطریقے کے اشتراک پراتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے صلاحیت سازی کے لئے گہرے تعاون پراتفاق کیا اوراس شعبے میں ، خاص کرشمسی توانائی ، ہوائی  توانائی اورصاف ہائیڈروجن کے شعبے میں دونوں ممالک کی متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹرمیں تعاون پرزوردیا۔

یہ میٹنگ سازگاراوردوستانہ ماحول میں ہوئی ۔جوائنٹ ورکنگ گروپ کی اگلی میٹنگ دونوں ممالک کی سہولت کے مطابق باہم متفقہ تاریخوں میں منعقد کی جائے گی ، جس کا فیصلہ سفارتی پینلوں کے ذریعہ کیاجائے گا۔بھارت اورمملکت بحرین کے درمیان قابل تجدید توانائی کے شعبے  میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ ورچوئل طریقے سے کل منعقد ہوئی ۔ بحرینی وفد کی قیادت مستحکم توانائی اتھارٹی کے صدرہزایکسی لینسی ڈاکٹرعبدالحسین بن علی مرزانے کی ۔ ہندوستانی وفد کی قیادت  نئی اورقابل تجدیدتوانائی کے جوائنٹ سکریٹری ہزایکسی لینسی جناب دنیش دیانند جگدالے نے کی ۔ میٹنگ میں مملکت بحرین میں ہندوستان کی سفیر ہزایکسی لینسی جناب پیوش شری واستونے بھی شرکت کی ۔

قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کےفروغ کے لئے بھارت اور بحرین  کے درمیان مفاہمت نامہ پر 2018 میں دستخط کئے گئے تھے۔

یہ میٹنگ انتہائی مثبت رہی ، جس میں دونوں فریقوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے مقاصد کو پوراکرنے کی اہمیت پرزوردیا،اوراس شعبے میں اپنی متعلقہ حکومتوں کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم ، پیش رفت اورمستقبل کے لئے طے کئے گئے اہداف کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں دستیاب مواقع کی تفصیلات پیش کیں ۔ انھوں نے تجربہ ،مہارت اوربہترین طورطریقے کے اشتراک پراتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے صلاحیت سازی کے لئے گہرے تعاون پراتفاق کیا اوراس شعبے میں ، خاص کرشمسی توانائی ، ہوائی  توانائی اورصاف ہائیڈروجن کے شعبے میں دونوں ممالک کی متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹرمیں تعاون پرزوردیا۔

یہ میٹنگ سازگاراوردوستانہ ماحول میں ہوئی ۔جوائنٹ ورکنگ گروپ کی اگلی میٹنگ دونوں ممالک کی سہولت کے مطابق باہم متفقہ تاریخوں میں منعقد کی جائے گی ، جس کا فیصلہ سفارتی پینلوں کے ذریعہ کیاجائے گا۔

Recommended