Urdu News

کانگریس نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کاکیا اعلان،سدارمیا کو اعلیٰ کمان،ڈی کے شیوکمار کو نائب کی ذمہ داری

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، وزیر اعلیٰ سدا رمیا اور ڈی کے شیوکمار، نئی دہلی میں گروپ پوز دیتے ہوئے

نئی دہلی، 18 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 کانگریس نے کرناٹک کی کمان سدارمیا کو سونپ دی ہے جب کہ ڈی کے شیوکمار کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر منتخب کیا  گیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعرات کو کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں مذکورہ معلومات  دی۔

وینوگوپال نے کہا کہ ہمارے دونوں لیڈر سدارمیا اور شیوکمار ریاست کو چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دونوں نے کرناٹک انتخابات میں بہت محنت کی ہے۔ ایسے میں پارٹی نے سدارمیا کو وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سونپی ہے اور ڈی کے شیوکمار کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

اس تناظر میں وینوگوپال نے مزید کہا کہ ڈی کے شیوکمار پارلیمانی انتخابات کے اختتام تک کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے صدر کے طور پر برقرار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 20 مئی کو حلف برداری کی تقریب ہوگی، جس میں وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزرا کا ایک گروپ بھی حلف اٹھائے گا۔

ٹیم کانگریس کرناٹک کی ترقی کے لیے پرعزم ہے: کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر حتمی فیصلہ لینے کے بعد ڈی کے۔ شیوکمار اور سدارامیا کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں تینوں خوش مزاج دکھائی دے رہے ہیں۔ سدارامیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

کانگریس صدر کھرگے نے ٹویٹ کیا کہ کرناٹک کے 6.5 کروڑ عوام کو دی گئی 5 ضمانتوں کو نافذ کریں گے۔ ٹیم کانگریس کرناٹک کے لوگوں کی ترقی، بہبود اور سماجی انصاف کے لیے پرعزم ہے۔

Recommended