پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری) شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پانچ جون 2023 کو ہال آف گرلز ریزیڈینس (اولڈ) میں ایک ہربل گارڈن کا افتتاح کیا اور حسن اتفاق سے یہ ماحولیات کا عالمی دن بھی تھا۔پروگرام میں ہمالیہ ویلنس کمپنی کے صدر ڈاکٹر سید فاروق بھی موجود تھے انھو ں نے گارڈ ن کے لیے چند قیمتی پودے بھی نذر کیے۔
ہال آف گرلز ریزیڈینس (اولڈ) کے پرووسٹ پروفیسر رانا نور نے پروگرام میں شریک مندوبین اور مہمانوں کی خیر مقدم کیا۔انھوں نے زور دیا کہ ہربل گارڈن میں صرف قوت بصریہ اور قوت شامہ کے لیے سامان نہیں بلکہ یہ ایک تعلیمی مرکز اور معلومات کی مقدس پناہ گاہ ہے جہاں زائرین قدرتی ادویہ اور پائے دار عمل کو کے وسیع تر ذخیرے سے روشناس ہوں گے۔
پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری) شیخ الجامعہ نے ہربل گارڈن کی جڑی بوٹیوں کو ستائش کی جن میں دواؤں،خوردنی اشیا اور خوشبوؤں کے متنوع عجائب شامل تھے۔انھوں نے کہا کہ ہربل باغیچے کے مقصد صرف کیمپس کی خوب صورتی میں اضافہ نہیں بلکہ صحت مند آب وہوا کی بحالی،بایو ڈائیورسٹی کے فروغ اور پائے دار ماحولیات کے لیے جذبہ پیداکرنے میں اہم رول ادا کر ناہے۔
افتتاحی پروگرام سے چند دنوں پہلے دار الاقامہ کی طالبات میں تخلیقی اظہار اور تنقیدی غور وفکر کی حوصلہ افزائی کے لیے ’ماحولیاتی نعرہ سازی‘ اور ’لوگو سازی‘ کے مقابلے بھی منعقد کرائے گئے تھے۔مقابلے کے فاتحین کو شیخ الجامعہ نے اپنے ہاتھوں سے انعامات تقسیم کیے۔
ہمالیہ ویلنیس کمپنی کے صدر ڈاکٹر سید فارق نے اس پہل کی ستائش کی اور اس بات کو اجاگر کیا کہ ہربل گارڈن صرف اندمال اور تجدید شباب کے سامان فراہم نہیں کرے گا بلکہ فطرت کے ساتھ زبردست ربط بھی پیدا کرے گا اور زمین کو نرمی سے برتنے کے لیے لوگوں کا تحریک بھی دے گا۔
انھوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آب وہوا کی ہم آہنگی اور آئندہ نسلوں کے لیے اپنے کرہ ارض کو سنبھال کررکھنے کے مقصد میں بھی معاونت کرے گا۔پروگرام کے دوران مندوبین،مہمانان،ہاسٹل اسٹاف، فیکٹی اراکین اور طلبانے ماحولیات کو محفوظ رکھنے اور اسے بچانے کے ساتھ اسے پلاسٹک سے آزادکرانے کا عہد لیا۔
انڈین بینک، شاخ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چیف مینیجر جاند محمد ظفر اورڈائریکٹر پرومیننٹ کنٹریکٹرس پرائیوٹ لمٹیڈ جناب کوثر علی نے بھی ہربل گارڈن کے قیام میں تعاون دیاہے۔
افتتاحی پروگرام کے بعد شجر کاری مہم شروع ہوئی جس کے تحت کیمپس میں مختلف اور رنگ بہ رنگ کے پودے لگائے گئے۔اس عمل سے صرف کیمپس کے حسن میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ کیمپس میں پائے دار ماحولیات کی فراہمی بھی اس سے آسان ہوگی۔
فیکلٹی اراکین اور طلبا کے لیے یہ پروگرام ان کی روزمرہ اور پیشہ ورانہ زندگی میں صحت مند آب وہو ا کی تشکیل میں معاون اقدامات کرنے کے لیے بطور محرک کام کرے گا۔ ماحولیاتی پائے داری اور قدرت کے تحفظ کے تئیں جامعہ کو یہ مہم مزید پرزور اندا ز میں پیش کرتی ہے۔