Urdu News

سمندری طوفان’بیپرجوئے‘ 15جون کو گجرات کے مانڈوی اور جاکھاؤ کے ساحل سے ٹکرائے گا

سمندری طوفان بیپرجوئے کا ایک منظر

چیف سیکرٹری نے کوسٹل ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صورتحال کا جائزہ لیا

 گجرات کے 7 اضلاع میں سمندری طوفان بیپرجوئے کا خطرہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کے کچھ کے جاکھاؤ بندرگاہ سے ٹکرانے کا قوی امکان ہے۔ منگل کی رات اس کی سمت شمال مشرق ہونے کا امکان ہے۔ طوفان اس وقت پوربندر سے 300 کلومیٹر ، جاکھاؤ سے 310 اور دوارکا سے 280 کلومیٹر دور ہے۔ اس وقت یہ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

سمندری طوفان کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر، ریاستی حکومت نے ریاست کے ساحلی علاقوں میں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی تیاریاں کی ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کے وزراء گجرات کے 6 اضلاع میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سمیت ریاست کے تمام اعلیٰ حکام دن رات صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ریلیف کمشنر آلوک کمار پانڈے نے منگل کو بتایا کہ ریاستی حکومت گجرات میں طوفان ’ بیپرجوئے ‘کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان کو روکنے کے لیے پوری طرح چوکسی اختیار کر رہی ہے۔ چیف سکریٹری راج کمار نے منگل کے روز ساحلی اضلاع کچھ ، جام نگر ، پوربندر، دیو بھومی دوارکا ، جوناگڑھ ، گر سومناتھ ، موربی اور کے ساحلی اضلاع کے انچارج وزرا ، سکریٹریز انچارج ، کلکٹروں اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بچاؤ اورراحتی کاموں کو مربوط کیا۔

راجکوٹ کے اضلاع نے صورتحال کا جائزہ لیا اور ضروری رہنمائی کی۔جس میں کچھ سے مرکزی وزیر منسکھ بھائی منڈاویہ ، وزیر رشیکیش بھائی پٹیل ، وزیر مملکت پرفل بھائی پنشیریا ، وزیر کنوبھائی دیسائی موربی سے ، وزیر راگھو جی بھائی پٹیل راجکوٹ سے اور وزیر کنورجی بھائی باولیا پوربندر سے موجود تھے اور ضروری رہنمائی کی۔

Recommended