Urdu News

دشا روی کی پولیس تحویل میں تین دن کی توسیع

دشا روی کی پولیس تحویل میں تین دن کی توسیع


دشا روی کی پولیس تحویل میں تین دن کی توسیع 

نئی دہلی ، 19 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے کسانوں کے احتجاج سے متعلق سوشل میڈیا پر ٹول کٹ پھیلانے کے الزام میں گرفتار ماحولیاتی کارکن دشا روی کی پولیس تحویل میں تین دن کی توسیع کردی ہے۔ آج دشا روی کی پولیس تحویل ختم ہونے والی تھی جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران ، دہلی پولیس نے کہا کہ شانتنو ، جو اس معاملے میں شریک ملزم تھا ، 22 فروری کو پوچھ گچھ کے لیے آئے گا۔ دہلی پولیس نے کہا کہ دشا روی کو دوسرے شریک ملزمان کے ساتھ آمنے سامنے بیٹھا کر پوچھ گچھ کی جائے گی۔دشا روی کو بنگلور سے دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے گرفتار کیا تھا۔

Recommended