Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بی ایس سی ایروناٹکس کے دوہرے ڈگری کورس کے لیے انڈوکوپٹر پرائیوٹ لمٹیڈ کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بی ایس سی ایروناٹکس کے دوہرے ڈگری کورس کے لیے انڈوکوپٹر پرائیوٹ لمٹیڈ کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیا

ناک کی جانب سے اے پلس پلس گریڈ یافتہ مرکزی یونیورسٹی اور این آئی آرایف رینکنگ میں ملک کی تین سرکردہ یونیورسٹیوں میں ایک جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بی ایس سی۔ایروناٹیکس میں دوہرے ڈگری کورس کے لیے انڈوکوپٹر پرائیوٹ لمٹیڈ(آئی سی پی ایل)کے ساتھ چودہ جون دوہزار تیئس کو ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیاہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ اور آئی سی پی ملک میں ہوابازی کے شعبے میں وسیع امکانات کے پیش نظر تربیت کے میدان میں اشتراک کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مسجل پروفیسر ناظم حسین الجعفری اورمیجر اجے شاہ سی ای او،آئی سی پی ایل نے شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری)، ڈین،فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر منی تھامس،پروفیسر انور شہزاد صدیقی،نوڈل آفیسر بی ایس سی، ایروناٹکس پروگرام،جامعہ ملیہ اسلامیہ میجر سنجے شری واستو،قیو ایم، آئی سی پی ایل اورفریقین کے دیگر اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔

 بیس ایس سی ایروناٹکس ایک دوہری ڈگری کورس ہے جو جامعہ ملیہ اسلامیہ دیتاہے اور اس کے لیے تصدیق نامہ (سی آف آر) ایئر کرافٹ مین ٹینینس انجینرئنگ کو آئی سی پی ایل ڈی جی سی اے حکومت ہند کی ضروری منظوری کے بعد جاری کرتاہے۔اس کورس طلبا ڈی جی سی اے ماڈیول میں جاسکتے ہیں اور ماڈیول امتحان پاس کرنے کے بعد ڈی جی سی اے کی طرف سے لائسنس جاری کردیا جائے گا۔

آئی سی پی ایل، ڈی جی سی اے کا منظورکردہ سی اے آر ایک سو پینتالیس اور سی اے آر ایم مین ٹیننس آرگنائزیشن (ایم آر او)جو چو بیس گھنٹے ایئر بس،لیونارڈو اور بیل ٹیکسٹرون ہیلی کاپٹر کو تعاون دیتاہے۔ان کے پاس گریٹر نوئیڈا میں ڈی جی سی اے کامنظورکردہ عالمی سطح کا ہیلی کاپٹر ایم آر او کی سہولت ہے نیز ملک بھر میں مختلف مقامات پر ہر طرح سے لیس سب بیسیس بھی ہیں۔ بنگلہ دیش،بھوٹان،نیپال اور سری لنکا جیسے ہمسایہ ملکوں کو وہ ایم آر او ر خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ بی ایس سی (ایروناٹکس) دوہرا ڈگری کورس دوہزار اٹھارہ سے کامیابی سے چلا رہا ہے اور مذکورہ کورس کی تین جماعت ابھی تک پاس ہوچکی ہے۔بی ایس سی(ایروناٹکس) میں جاری بیچیز،بی ایک اعشاریہ تین،(میکانیکل) اور بی دو (اویونکس) دوہزار اکیس اور دوہزار بائیس کے ہیں۔اس کورس کے فارغ التحصیل طلبا کی بڑی تعداد ڈی آر ڈی اور، انڈین آرمی،یونائیٹیڈ ایئر لائنز، انڈیگو ایئر لائنز، ایئر انڈیا، انورڈ پرائیوٹ لمٹیڈ، فار آئی لوجسکٹکس جیسے اہم اداروں میں ملازمت کررہے ہیں اور دیگر ایم آر او تنظیموں میں بھی ہندوستان اور بیرون ہندوستان اچھی تنخواہوں پر کام کررہے ہیں۔

Recommended