Urdu News

انکم ٹیکس محکمہ نے ہریانہ میں تلاشی لی

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے سنٹرل بورڈ

 انکم ٹیکس محکمہ نے آج گرو گرام واقع رئیل اسٹیٹ کمپنی ، اس کے پرموٹروں، ڈائریکٹروں ، گروپ کی دیگر کمپنیوں کے معاملے میں انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفع 132 کے تحت تلاشی شروع کی ، جس میں 20 احاطوں کو شامل کیا گیا ۔ مذکورہ کمپنی ، سڑکوں، شاہراہوں،  پُل اور رن وے کی تعمیر کی مہارت والے سرکاری ٹھیکوں کے کاروبار میں ملوث ہے ۔ گروپ رئیل اسٹیٹ کے فروغ اور رہائشی عمارتوں کے کاروبار میں ہے۔

تلاشی میں اہم پرموٹر اور کنبہ کے اراکین کے نام پر سال 13-2012 اور 14-2013 میں 25 کروڑ روپے کی جاری لانگ ٹرم کیپٹل گین کے نتائج ملے ہیں، جس پر کوئی ٹیکس ادا  نہیں کیا گیا ہے ۔

تلاشی سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گروپ نے قابل  ٹیکس آمدنی کو گھٹانے کے لیے ذیلی بونڈس کے طور پر 100 کروڑ روپے کے برابر جعلی خرچ  کا دعویٰ کیا ۔ یہ پایا گیا کہ ان تمام پارٹیوں کو ان سودوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھی  جن کے نام پر یہ خرچ دکھایا گیا ہے ۔ انھوں نے خود کے ذریعہ ایسا کوئی کام کرنے سے انکار کیا ۔ 100 کروڑ روپے کی یہ رقم گروپ کی کمپنیوں کے پاس شیئر  سرمایہ اور شیئر پریمیم کے طور پر واپس پہنچا دی گئی ۔

تلاشی مہم کے دوران رہائشی اکائیوں کی فروخت اور اثاثوں کی خرید میں کروڑوں روپے نقد کی ادائگی اور حصولیابی ظاہر کرنے والے کئی کاغذات اور کئی دستاویز  حاصل ہوئے ہیں۔ نا معلوم  اثاثوں کے کاغذات بھی حاصل ہوئے ہیں۔

اب تک نقد ایک کروڑ روپے اور 14000 امریکی  ڈالر کی غیر ملکی کرنسی برآمد اور ضبط کی جا چکی ہے ۔ 15 لاکرس کا پتہ لگایا جا چکا ہے اور انھیں روک کر رکھا گیا ہے ۔

تلاشی جاری ہے اور آگے کی جانچ جاری ہے ۔انکم ٹیکس محکمہ نے آج گرو گرام واقع رئیل اسٹیٹ کمپنی ، اس کے پرموٹروں، ڈائریکٹروں ، گروپ کی دیگر کمپنیوں کے معاملے میں انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفع 132 کے تحت تلاشی شروع کی ، جس میں 20 احاطوں کو شامل کیا گیا ۔ مذکورہ کمپنی ، سڑکوں، شاہراہوں،  پُل اور رن وے کی تعمیر کی مہارت والے سرکاری ٹھیکوں کے کاروبار میں ملوث ہے ۔ گروپ رئیل اسٹیٹ کے فروغ اور رہائشی عمارتوں کے کاروبار میں ہے۔

تلاشی میں اہم پرموٹر اور کنبہ کے اراکین کے نام پر سال 13-2012 اور 14-2013 میں 25 کروڑ روپے کی جاری لانگ ٹرم کیپٹل گین کے نتائج ملے ہیں، جس پر کوئی ٹیکس ادا  نہیں کیا گیا ہے ۔

تلاشی سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گروپ نے قابل  ٹیکس آمدنی کو گھٹانے کے لیے ذیلی بونڈس کے طور پر 100 کروڑ روپے کے برابر جعلی خرچ  کا دعویٰ کیا ۔ یہ پایا گیا کہ ان تمام پارٹیوں کو ان سودوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھی  جن کے نام پر یہ خرچ دکھایا گیا ہے ۔ انھوں نے خود کے ذریعہ ایسا کوئی کام کرنے سے انکار کیا ۔ 100 کروڑ روپے کی یہ رقم گروپ کی کمپنیوں کے پاس شیئر  سرمایہ اور شیئر پریمیم کے طور پر واپس پہنچا دی گئی ۔

تلاشی مہم کے دوران رہائشی اکائیوں کی فروخت اور اثاثوں کی خرید میں کروڑوں روپے نقد کی ادائگی اور حصولیابی ظاہر کرنے والے کئی کاغذات اور کئی دستاویز  حاصل ہوئے ہیں۔ نا معلوم  اثاثوں کے کاغذات بھی حاصل ہوئے ہیں۔

اب تک نقد ایک کروڑ روپے اور 14000 امریکی  ڈالر کی غیر ملکی کرنسی برآمد اور ضبط کی جا چکی ہے ۔ 15 لاکرس کا پتہ لگایا جا چکا ہے اور انھیں روک کر رکھا گیا ہے ۔

تلاشی جاری ہے اور آگے کی جانچ جاری ہے ۔

Recommended