دہلی میں فروری میں چوتھی مرتبہ کورونا سے یومیہ اموات کی تعداد صفر
نئی دہلی،26فروری(انڈیا نیرٹیو)
قومی دارالحکومت میں فروری میں چوتھی مرتبہ 24 گھنٹوں میں یومیہ اموات کی تعداد صفر رہی ہے ، تاہم اس دوران کورونا کے 220 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے کیسز کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ 38 ہزار 593 ہوگئی ہے ، جب کہ اب تک 10،905 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 63،998 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ دہلی میں فعال کیسز کی تعدادابھی 1169 ہے ، جن میں سے 536 مریض ’ ہوم آئیسو لیشن ‘ میں ہیں۔ ممنوعہ علاقوں کی تعداد 550 ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری نے کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے تناظر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک میٹنگ کی۔دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے یومیہ اموات کی تعداد صفر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دہلی والوں کی کوشش ہے جس سے کورونا اب ہار رہا ہے۔ تاہم انہوں نے لوگوں کو متنبہ کیا کہ کورونا ا بھی گیا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ” اپنا ماسک پہنیں اور کووڈ کے رہنما خطوط پر عمل کریں “۔
واضح رہے قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسوں کے مقابلے صحت مند مریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال کیس 1،160 کو عبور کرچکے ہیں۔دہلی میں، جمعرات کے روز فعال معاملات کی تعداد 32 کا اضافہ ہوکر 1،169 ہوگئی۔
دارالحکومت میں صحت مند افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملات میں یہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دارالحکومت میں آج مریضوں کی شفایابی کی شرح جزوی کمی کے ساتھ 98.10 فیصد تک پہنچ گئی۔اس مدت کے دوران ، مرنے والوں کی تعداد 10،905 پر مستقل برقرار رہی جب کہ ایک بھی مریض ہلاک نہیں ہوا۔
دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.71 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں، 63،9999. نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ، اب تک کی جانے والی تحقیقات کی تعداد 1.22 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔ ہر 10 لاکھ آبادی کے لئے ٹیسٹوں کی اوسط 6،41،719 ہے۔