الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز مغربی بنگال اور آسام سمیت چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کردیا چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے یہاں پریس کانفرنس میں مختلف مراحل پر آسام ، مغربی بنگال ، کیرالہ اور تمل ناڈو اور پڈوچیری میں ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ آسام میں تین مراحل میں اور سیاسی طور پر زیر بحث مغربی بنگال میں آٹھ مراحل میں پولنگ کرانے اعلان کیا گیا۔ تمل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں ایک مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 27 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ آخری مرحلہ 29 اپریل کو ہوگا۔ تمام حلقوں کے ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔ ایک ہی مرحلے میں 6 اپریل کو تامل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں پولنگ ہوگی۔
مسٹر اروڑا کے مطابق آسام میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے 2 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ، جبکہ دیگر دو مراحل کے لئے نوٹیفکیشن 5 مارچ اور 10 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ اس ریاست میں 27 مارچ ، یکم اپریل اور 6 اپریل کو پولنگ ہوگی۔
ان تمام ریاستوں کی 824 اسمبلی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، جن میں 18.86 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس کے لئے دو لاکھ 70 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز مغربی بنگال اور آسام سمیت چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کردیا چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے یہاں پریس کانفرنس میں مختلف مراحل پر آسام ، مغربی بنگال ، کیرالہ اور تمل ناڈو اور پڈوچیری میں ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ آسام میں تین مراحل میں اور سیاسی طور پر زیر بحث مغربی بنگال میں آٹھ مراحل میں پولنگ کرانے اعلان کیا گیا۔ تمل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں ایک مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 27 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ آخری مرحلہ 29 اپریل کو ہوگا۔ تمام حلقوں کے ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔ ایک ہی مرحلے میں 6 اپریل کو تامل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں پولنگ ہوگی۔
مسٹر اروڑا کے مطابق آسام میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے 2 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ، جبکہ دیگر دو مراحل کے لئے نوٹیفکیشن 5 مارچ اور 10 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ اس ریاست میں 27 مارچ ، یکم اپریل اور 6 اپریل کو پولنگ ہوگی۔
ان تمام ریاستوں کی 824 اسمبلی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، جن میں 18.86 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس کے لئے دو لاکھ 70 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔