صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج گر و روی داس جینتی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ، "گرو روی داس جینتی کے مبارک موقع پر میں اپنے تمام اہل وطن کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔گرو روی داس جی ایک عظیم سنت اور مذہبی مصلح تھے جنھوں نے اپنی زندی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔ گرو روی داس جی نے انانیت کو مساوات، انصاف، امن اور آشتی کی تعلیم دی۔ وہ پوری زندگی سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے کوشاں رہے۔
آئیے اس عظیم سَنت کی جینتی پر ہم سب ان کی تعلیمات کو یاد کرتے ہوئے انسانیت کے حق میں، سماجی تانے بانے اور بھائی چارے کو مضبوط بنانے کا عزم کریں۔صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج گر و روی داس جینتی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ، "گرو روی داس جینتی کے مبارک موقع پر میں اپنے تمام اہل وطن کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔گرو روی داس جی ایک عظیم سنت اور مذہبی مصلح تھے جنھوں نے اپنی زندی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔ گرو روی داس جی نے انانیت کو مساوات، انصاف، امن اور آشتی کی تعلیم دی۔ وہ پوری زندگی سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے کوشاں رہے۔
آئیے اس عظیم سَنت کی جینتی پر ہم سب ان کی تعلیمات کو یاد کرتے ہوئے انسانیت کے حق میں، سماجی تانے بانے اور بھائی چارے کو مضبوط بنانے کا عزم کریں۔