متحدہ عرب امارات نے پاکستان ،ہندوستان میں سیز فائر کا خیرمقدم کیا
متحدہ عرب امارات نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین سیز فائر کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ بیان متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے امور خارجہ نے جاری کیا ہے۔
بیان میں ، متحدہ عرب امارات کی وزارت نے کشمیر میں دونوں دوست ممالک کے مابین مستقل سیز فائر پر عمل کی اہمیت پر زور دیا۔وزارت کے ایک بیان ہندوستان اور پاکستان کے مابین متنازعہ سرحد کا اشارہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں اور اس ہدف تک پہنچنے کو سراہتے ہیں۔ یہ سلامتی ، خوش حالی اور استحکام کی طرف بھی ایک اہم قدم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ہندوستان اور پاکستان کی طرف سے جاری مشترکہ بیان کے ذریعےایل او سی پر سیز فائر کا اعلان کیا گیا تھا۔امریکہ اور اقوام متحدہ نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے مابین معاہدہ طے پایا۔
متحدہ عرب امارات کےخبررساں ادارے’ وام ‘کے مطابق اماراتی دفتر خارجہ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ ’متحدہ عرب امارات کےانڈیا اور پاکستان کے ساتھ گہرےاور تاریخی تعلقات ہیں۔امارات کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان فائر بندی کا سمجھوتہ کرنے پر خوشی ہوئی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’امارات کو یقین ہے کہ یہ برصغیر ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام اور خوش حالی کے سلسلے میں اہم سنگ میل ہوگا‘۔
اماراتی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ’ کشمیر کنٹرول لائن پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان پائدار جنگ بندی کی پابندی بڑی اہمیت رکھتی ہے‘۔
’دونوں ملک امارات کے دوست ہیں اور امارات کو یقین ہے کہ مستقل جنگ بندی سے فریقین کو فائدہ ہوگا‘۔
امارات نے دونوں دوست ملکوں سے خواہش ظاہر کی کہ’ وہ پائدار امن کے قیام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے اعتماد کے رشتے قائم کریں اور امن واستحکام اور خوشحالی کے حوالے سے اپنے عوام کی امنگوں کو پورا کریں‘۔