Urdu News

دہلی فسادات: شاہ رخ پٹھان کی ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس

دہلی ہائی کورٹ


دہلی فسادات: شاہ رخ پٹھان کی ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس

دہلی ہائی کورٹ نے موج پورعلاقے میں تشدد کے الزام میں جیل میں بند شاہ رخ پٹھان کی ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سریش کیت کی بنچ نے 10 مارچ تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔

کڑکڑڈوما عدالت نے 6 فروری کو شاہ رخ پٹھان کی ضمانت عرضی خارج کردی تھی۔ ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران ، شاہ رخ پٹھان کی جانب سے پیش ہوئے وکیل نے کہا تھا کہ استغاثہ نے انہیں بغیر کسی بنیاد کے پوسٹر بوائے بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہیڈ کانسٹیبل دیپک دہیہ کے بیانات مختلف خبروں کی کلپنگ سے متصادم ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہٹرائل کورونا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے اور ٹرائل سے قبل ہی اسے حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملزم کو ضمانت دیتے وقت وہ عدالت کی طرف سے عائد ہر شرط کی پابندی کرے گا۔

شاہ رخ کو 3 مارچ 2020 کو اتر پردیش کے شاملی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے اس کے گھر سے اس کا ریوالور برآمد کرلیا۔ پولیس نے اس کے گھر سے تین کارتوس بھی برآمد کرلیے۔ شاہ رخ کا موبائل فون بھی دہلی پولیس نے برآمد کیا تھا۔ دہلی تشدد کے دوران شاہ رخ کی ہیڈ کانسٹیبل دیپک دہیہ پر ریوالور تان دینے کی تصویر بھی کافی وائرل ہوئی تھی۔

Recommended