Urdu News

ویکسین لگا بھی دی ، معلوم ہی نہیں چلا: وزیر اعظم مودی

ویکسین لگا بھی دی ، معلوم ہی نہیں چلا: وزیر اعظم مودی


ویکسین لگا بھی دی ، معلوم ہی نہیں چلا: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نے ٹیکالگانے والی نرس پی نیویدا سے کہا کہ 'ویکسین لگابھی دی ، پتہ ہی نہیں چلا‘۔ پیر کے روز اس کی معلومات خودنیویدا نے دی ۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، دہلی کی نرس پی نیویدا نے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ویکسین لگانے کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ ویکسین لگا بھی دی اور پتہ ہی نہیں چلا۔ 

نیویدا نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سر کو بھارت بائیوٹیک کے ٹیکے کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ دوسری خوراک 28 دنوں بعد دی جائے گی۔ نیویدا نے کہا کہ وزیر اعظم کو ویکسین لگانا ان کے لئے فخر کی بات ہے۔

وزیر اعظم مودی کو ویکسین لگانے والی نرس نیویدابنیادی طور پر پڈوچیر ی کی رہنے والی ہیں۔ وہ گذشتہ تین برسوں سے ایمس میں کام کررہی ہیں۔ اپنے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میرانام پوچھا ۔ انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ میں کہاں کی رہنے والی ہوں اور کتنے برسوں سے ایمس میں کا م کر رہی ہوں۔ 

نیویدا نے بتایا کہ ’’آج صبح پتہ چلا کہ وزیر اعظم سر ٹیکہ لگانے کے لئے آ رہے ہیں۔ انھیں مجھے ٹیکہ لگانے کے لیے بلایا گیا۔میں جب پہنچی تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ آگئے ہیں۔ ان سے مل کر مجھے بہت اچھالگا“۔

وزیر اعظم نے ٹیکہ لگوا کر ملک کو ایک واضح پیغام دیا: ڈاکٹر ہرش وردھن

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن منگل کو کورونا ویکسین لیں گے۔ انہوں نے یہ معلومات پیر کو ایک پروگرام کے دوران دیں۔وزیر اعظم کو کورونا ویکسین لگانے کے بارے میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ، ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کو ایک بہت واضح پیغام دیا ہے۔

 اب اس سے متعلق ہر طرح کا پروپیگنڈا ختم ہوجائے گا۔ نیز ، سودیشی ویکسین کے بارے میں تذبذب اب ختم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل انھیں ٹیکہ لگایا جائے گا ۔ انہوں نے کورونا ویکسین رجسٹرڈ کروا دی ہے۔ منگل کو انہیں ٹیکہ لگایا جائے گا ۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ویکسین کے بارے میں شک نہ کریں۔ اس کے مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ابھی تک ویکسی نیشن کی وجہ سے موت کے واقعات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اگر ٹیکے لگانے کے کچھ دن بعد ہی موت واقع ہو جائے تو پھر اسے ویکسی نیشن سے جوڑنا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ تمام اموات کی جانچ سائنسی طریقے سے کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی ، نائب صدر وینکیا نائیڈو ، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ سمیت متعدد رہنماؤں کو کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگایا گیا۔

Recommended