Urdu News

وزیر اعظم کا قومی روزگار میلہ سے خطاب

وزیر اعظم کا قومی روزگار میلہ سے خطاب

وزیر اعظم کا قومی روزگار میلہ سے خطاب

“حکومت کے ذریعے بھرتی کرنے کیے جانے کا آج سے بہتر وقت نہیں ہو سکتا”

“آپ کی ایک چھوٹی سی کوشش کسی کی زندگی میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے”

“آج بھارت ان ممالک میں شامل ہے ، جن کا بینکنگ سیکٹر سب سے مضبوط سمجھا جاتا ہے”

نقصانات اور این پی اے کے لیے جانے جانے والے بینکوں  پر اب ، ان کے ریکارڈ منافع  پر بحث کی جا رہی ہے

“بینکنگ سیکٹر کے لوگوں نے مجھے یا میرے ویژن کو کبھی مایوس نہیں کیا”

“اجتماعی کوششوں سے بھارت سے غربت کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے اور اس میں ملک کے ہر سرکاری ملازم کا بڑا کردار ہے

وزیر اعظم کا قومی روزگار میلہ سے خطاب

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قومی روزگار میلہ سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے بھرتی ہونے والوں کو  70,000 سے زیادہ تقرری  نامے تقسیم کئے۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی افراد مختلف وزارتوں اور محکموں میں حکومت میں شامل ہوں گے  ، جن میں  محکمہ ٔ مالیات ، مالیاتی خدمات، ڈاک ، اسکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، دفاع، صحت اور خاندانی بہبود، مرکزی سرکاری سیکٹر کے یونٹوں ، آبی وسائل،  عملے اور تربیت اور وزارت داخلہ  جیسے محکمے شامل ہیں۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران ملک کے 44 مقامات  کو مربوط کیا گیا تھا ۔

مختلف سرکاری محکموں اور اداروں  میں نئے بھرتی  کئے گئے افراد کو  70,000 سے زیادہ تقرری  نامے تقسیم کیے

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نہ صرف نوجوان بھرتی کرنے والوں کے لیے ایک یادگار دن ہے بلکہ قوم کے لیے ایک تاریخی دن بھی ہے کیونکہ آج کا دن ، اس دن کی یاد دلاتا ہے  ، جب  1947  ء میں پہلی بار آئین ساز اسمبلی نے ترنگے کو اس کی موجودہ شکل میں  منظور کیا تھا۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک بڑی تحریک دلانے والی بات ہے کہ نئے بھرتی شدہ افراد سرکاری سروسز کے لیے اپنے تقرری نامے ، اِس اہم دن پر حاصل کر رہے ہیں  کیونکہ ملک کے نام کو آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ نئے بھرتی ہونے والوں کی سخت محنت  اور عزم کا نتیجہ ہے کہ انہیں ایک ایسے وقت میں ، جب بھارت آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، وکست بھارت کے مقصد میں اپنا  تعاون دینے کا موقع مل رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس اہم موقع پر  نئے بھرتی ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔

Recommended