Urdu News

انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور تاپسی پنوں کے مقامات پر انکم ٹیکس کے چھاپے

انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور تاپسی پنوں


انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور تاپسی پنوں کے مقامات پر انکم ٹیکس کے چھاپے

ممبئی ، 03 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 محکمہ انکم ٹیکس نے بدھ کے روز فلم ساز اور ہدایت کار انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور اداکارہ تپسی پنوں کی ممبئی اور پونے میں واقع ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔ محکمہ انکم ٹیکس نے یہ کارروائی ٹیکس چوری کے الزام میں کی ہے۔

انکم ٹیکس محکمہ نے ابھی تک اس کارروائی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہے ، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پروڈکشن ہاؤس فینٹم فلمز سے جڑے لوگوں پر کی گئی ہے۔ ممبئی اور پونے میں 22 مقامات پر فینٹم فلموں سے وابستہ ان فلمی شخصیات پر ایکشن ٹیکس چوری کے الزام میں کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انوراگ کشیپ ، وکاس بہل، تپسی پنوں نے ایک ساتھ ملکر فینٹم فلم بنایاتھا۔ اس کے بعد 2015 میں اس کمپنی کی50 فیصد شیئر ریلائنس انٹرٹینمینٹ نے خرید لی تھی۔ بہت سی فلمیں اس بینرکی تحت بنیں ، لیکن سال 2018 یہ کمپنی بندہوگئی۔انوراگ کوگینگ آف واسع پور اوربلیک فرائیڈے جیسی فلموں کے لیےجاناجاتاہے ۔

Recommended