نئی دہلی، 04 مارچ2021:براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی ) کو مختلف درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، جن میں یہ درخواست کی گئی ہے کہ ان افراد سے گزشتہ سال 21-2020 کے لئے سکونت کی صورتحال میں رعایت برتی جائے ، جو گزشتہ برس 20-2019 کے دوران ہندوستان آئے تھے اور ہندوستان سے واپس جانا چاہتے تھے لیکن بین الاقوامی پروازوں کے معطل ہونے کے باعث ایسا نہیں کرسکے ۔اس کے بعد سے اس معاملے پر سی بی ڈی ٹی کے ذریعہ غور کیا جارہا ہے۔
اس تناظرمیں سی بی ڈی ٹی نے آج ایک سرکلر نمبر 2 آف 2021 جاری کیا ہے۔ مذکورہ سرکلر کے مطابق یہ سہولت دی گئی ہے کہ اگر کسی شخص کو متعلقہ دوہرے ٹیکس کو درگزر کرنے کے سمجھوتے ( ڈی ٹی اے اے ) میں دستیاب راحت پر غور کرنے کے بعد بھی دوہرے ٹیکس کی ادائیگی کا سامنا ہے تو وہ 31 مارچ 2021 تک ، فارم – این آر میں مخصو ص معلومات فراہم کرسکتا ہے ، جو کہ سرکلر کے ساتھ منسلک ہے۔اس فارم کو الیکٹرانکلی آمدنی ٹیکس کے پرنسپل چیف کمشنر ( بین الاقوامی ٹیکس ادائیگی ) کو جمع کرنا ہے۔ سرکلر نمبر 2021/2 کو www.incometaxindia.gov.in پر کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔