Urdu News

ویسٹرن سینٹرل ریلوے آج سے شروع کرے گا آف لائن ٹکٹ سہولت

ویسٹرن سینٹرل ریلوے آج سے شروع کرے گا آف لائن ٹکٹ سہولت


ویسٹرن سینٹرل ریلوے آج سے شروع کرے گا آف لائن ٹکٹ سہولت

بھوپال، 4 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

کورونا وبا کے سبب انڈین ریلوے نے آف لائن ٹکٹ تقسیم عمل بند کر دیا تھا۔ مسافروں کو صرف آن لائن ٹکٹ سے ہی کام چلانا پڑ رہا تھا، جس سے مسافروں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ لیکن اب مغربی وسط ریلوے کے اسٹیشنوں پر آج یعنی جمعرات سے آف لائن پلیٹ فارم ٹکٹ تقسیم عمل شروع کر دیا ہے، لیکن کووڈ – 19 وبا سے حفاظت کے مد نظر مغربی وسط ریلوے نے کچھ اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں کو 5 گنا بڑھا دیا ہے۔ جس کی وجہ سے اب بھوپال اور حبیب گنج اسٹیشن پر پلیٹ فارم ٹکٹ 50 رہے گی۔

مغربی ریلوے کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق بھوپال اور حبیب گنج ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم ٹکٹ اس لئے بڑھایا گیا ہے، تاکہ ہجوم کو کنٹرول کیا جاسکے۔ بھوپال ڈویزن کے ہردا، اٹارسی، ہوشنگ آباد، سنت ہردا رام نگر، ودیشا، گنج باسودا، بینا، اشوک نگر، گنا اور شیوپوری اسٹیشن پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 20 روپئے فی فرد طے کی گئی ہے۔ جبکہ دیگر اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ 10 روپئے ہی رہے گی۔

بتا دیں کہ کورونا وبا سے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈین ریلوے نے سبھی اسٹیشنوں پر آف لائن ٹکٹ سہولت کو بند کر دیا تھا، لیکن اب اس سہولت کو مرحلے وار طریقے سے اب پھر سے شروع کیا جارہا ہے۔

Recommended