Urdu News

سری نگر ، جموں و کشمیر میں سی بی ٹی ، ای پی ایف کا 228 ویں میٹنگ

228th meeting of CBT, EPF held at Srinagar, J&K

  ایمپلائز فراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (سی بی ٹی) کی  228 ویں میٹنگ آج سری نگر ، جموں و کشمیر میں ہوئی۔ اس کی سربراہی مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے کی۔ نائب سربراہ محنت و روزگار کی وزارت کے سکریٹری جناب  اپوروا چندر اورممبر سکریٹری مرکزی پی ایف کمشنر جناب سنیل برتھوال تھے۔

میٹنگ کے دوران  سی بی ٹی کے چیئرمین  نے پرنسپل ایمپلائرز (پی ای) کے لئے ای سہولت کا آغاز کیا  جس کی مدد سے وہ ماہانہ ای سی آر میں اپنے ٹھیکیداروں کے ذریعہ پی ایف کے تقاضوں کی  تکمیل اور ترسیلات کو دیکھ سکیں گے۔ اس سہولت کا استعمال کرتے ہوئے پرنسپل ایمپلائرز (پی ای) پی ایم آر پی وائی اور اے بی آر وائی اسکیم کے فوائد کا اپ فرنٹ کریڈٹ  کو جو ٹھیکیداروں کے ذریعہ دعوی کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کے پی ایف اکاؤنٹس میں ڈالا گیا ہے، دیکھ سکیں گے۔ اس سہولت کے ذریعہ پرنسپل ایمپلائرز اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ تمام معاہداتی کارکنوں کے لئے ای پی ایف رقوم کو ان کے اندراج شدہ ٹھیکیداروں نے ذریعہ جمع کرادی گئی ہیں۔

سی بی ٹی کے چئیر مین نے ویب پر مبنی پورٹل کے ذریعہ علاقائی دفاتر ، زونل دفاتر اور ہیڈ آفس کے ذریعہ شکایات کی رجسٹریشن ، کارروائی اور نگرانی اور اختیاری معائنہ کے لئے ایک اور ویب سہولت کا آغاز کیا۔ قبل ازیں معائنہ اسکیم مجریہ 2014 کے تحت  اختیاری معائنے اور شکایات کی چھان بین کے لئے صدر دفتر کی اجازت ضروری ہوا کرتی تھی۔ نئے فعال طریق عمل میں اس کام کو تیز رفتار بنانے کے لئے کام کاج کو لامرکز کردیا گیا ہے اور اب زونل دفاتر کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ علاقائی دفاتر کی درخواستوں کا جائزہ لیں۔ ہر درخواست ایک منفرد شناخت کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اوراس سے باخبر رہنا ممکن ہے۔ معائنے کی رپورٹ اور کارروائیاں کس مرحلے میں ہیں، مانیٹرنگ کے لئے سب کچھ ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔ سارا کام  ایک ویب پر مبنی پورٹل کے ذریعے شفاف انداز میں کیا جاتا ہے۔

سی بی ٹی کے  چیئرمین  نے رائچور ، سالم ، جمشید پور میں عملی طور پر ای پی ایف او کی تین نئی ریجنل آفس کی عمارتوں اور بنگالورو میں زونل آفس اور ریجنل آفس کے لئے ملحقہ عمارتوں کا افتتاح کیا۔ ایمپلائز فراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (سی بی ٹی) کی  228 ویں میٹنگ آج سری نگر ، جموں و کشمیر میں ہوئی۔ اس کی سربراہی مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے کی۔ نائب سربراہ محنت و روزگار کی وزارت کے سکریٹری جناب  اپوروا چندر اورممبر سکریٹری مرکزی پی ایف کمشنر جناب سنیل برتھوال تھے۔

میٹنگ کے دوران  سی بی ٹی کے چیئرمین  نے پرنسپل ایمپلائرز (پی ای) کے لئے ای سہولت کا آغاز کیا  جس کی مدد سے وہ ماہانہ ای سی آر میں اپنے ٹھیکیداروں کے ذریعہ پی ایف کے تقاضوں کی  تکمیل اور ترسیلات کو دیکھ سکیں گے۔ اس سہولت کا استعمال کرتے ہوئے پرنسپل ایمپلائرز (پی ای) پی ایم آر پی وائی اور اے بی آر وائی اسکیم کے فوائد کا اپ فرنٹ کریڈٹ  کو جو ٹھیکیداروں کے ذریعہ دعوی کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کے پی ایف اکاؤنٹس میں ڈالا گیا ہے، دیکھ سکیں گے۔ اس سہولت کے ذریعہ پرنسپل ایمپلائرز اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ تمام معاہداتی کارکنوں کے لئے ای پی ایف رقوم کو ان کے اندراج شدہ ٹھیکیداروں نے ذریعہ جمع کرادی گئی ہیں۔

سی بی ٹی کے چئیر مین نے ویب پر مبنی پورٹل کے ذریعہ علاقائی دفاتر ، زونل دفاتر اور ہیڈ آفس کے ذریعہ شکایات کی رجسٹریشن ، کارروائی اور نگرانی اور اختیاری معائنہ کے لئے ایک اور ویب سہولت کا آغاز کیا۔ قبل ازیں معائنہ اسکیم مجریہ 2014 کے تحت  اختیاری معائنے اور شکایات کی چھان بین کے لئے صدر دفتر کی اجازت ضروری ہوا کرتی تھی۔ نئے فعال طریق عمل میں اس کام کو تیز رفتار بنانے کے لئے کام کاج کو لامرکز کردیا گیا ہے اور اب زونل دفاتر کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ علاقائی دفاتر کی درخواستوں کا جائزہ لیں۔ ہر درخواست ایک منفرد شناخت کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اوراس سے باخبر رہنا ممکن ہے۔ معائنے کی رپورٹ اور کارروائیاں کس مرحلے میں ہیں، مانیٹرنگ کے لئے سب کچھ ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔ سارا کام  ایک ویب پر مبنی پورٹل کے ذریعے شفاف انداز میں کیا جاتا ہے۔

سی بی ٹی کے  چیئرمین  نے رائچور ، سالم ، جمشید پور میں عملی طور پر ای پی ایف او کی تین نئی ریجنل آفس کی عمارتوں اور بنگالورو میں زونل آفس اور ریجنل آفس کے لئے ملحقہ عمارتوں کا افتتاح کیا۔

Recommended