ڈیفنس ریسرچ این ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے پانچ مارچ 2021 کو تقریباً صبح ساڑھے دس بجے اوڈیشہ کے ساحل سے دور انٹیگریٹیڈ ٹسٹ رینج چاندی پور سے سولڈ فیول ڈکٹیڈ رامجیٹ (ایس ایف ڈی آر) ٹکنالوجی پر مبنی پرواز کا کامیاب مظاہرہ کیا۔تمام ضمنی نظاموں جن میں بوسٹر موٹر اور نوزل۔ لیس موٹر شامل ہے، نے توقع کے مطابق میں کام کیا۔ تجربے کے دوران کئی نئی ٹکنالوجیز کا مظاہرہ کیا گیا جن میں سولڈ فیول پر مبنی ڈکٹیڈ رامجیٹ ٹکنالوجی شامل ہے۔
سولڈ فیول پر مبنی ڈکٹیڈ رامجیٹ ٹکنالوجی کے کامیاب مظاہرے سے ڈی آر ڈی او کو ٹکنالوجی کے میدان میں فائدہ ہوا ہے جو کہ لمبی دوری تک فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل تیار کرنے میں معاون ہوگا ۔ فی الحال ایسی ٹکنالوجی دنیا کے چند ممالک کے پاس ہی دستیاب ہے۔ تجربے کے دوران فضا میں داغے جانے کو ایک بوسٹر موٹر کے استعمال سے متحرک کیا گیا۔ اس کے بعد نوزل۔ لیس بوسٹر نے رامجیٹ آپریشن کے لئے مطلوبہ میچ نمبر تک اس کی رفتار بڑھائی۔
میزائل کی کارکردگی کی آئی ٹی آر کے ذریعہ تیار کئے گئے الیکٹرو آپٹیکل رڈار اور ٹیلی میٹری آلات کے ذریعہ حاصل کئے گئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے مانیٹرنگ کی گئی اور اس سے مشن کے مقاصد کے کامیاب مظاہرے کی تصدیق ہوئی۔ لانچ کی نگرانی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیباریٹری (ڈی آر ڈی ایل)، ریسرچ سینٹرامارات (آر سی آئی) اور ہائی انرجی میٹیریلز ریسرچ لیباریٹری (ایچ ای ایم آر ایل) سمیت ڈی آر ڈی او کی مختلف تجربہ گاہوں کے سینئر سائنسدانوں نے کی۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ایس ایف ڈی آر کی پرواز کے کامیاب تجربے پر بھارتی فضائیہ، صنعت اور ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کو مبارکباد پیش کی۔
دفاعی آر اینڈ ڈی محکمہ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے بھی کامیاب پرواز کے تجربے میں شامل ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ ڈیفنس ریسرچ این ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے پانچ مارچ 2021 کو تقریباً صبح ساڑھے دس بجے اوڈیشہ کے ساحل سے دور انٹیگریٹیڈ ٹسٹ رینج چاندی پور سے سولڈ فیول ڈکٹیڈ رامجیٹ (ایس ایف ڈی آر) ٹکنالوجی پر مبنی پرواز کا کامیاب مظاہرہ کیا۔تمام ضمنی نظاموں جن میں بوسٹر موٹر اور نوزل۔ لیس موٹر شامل ہے، نے توقع کے مطابق میں کام کیا۔ تجربے کے دوران کئی نئی ٹکنالوجیز کا مظاہرہ کیا گیا جن میں سولڈ فیول پر مبنی ڈکٹیڈ رامجیٹ ٹکنالوجی شامل ہے۔
سولڈ فیول پر مبنی ڈکٹیڈ رامجیٹ ٹکنالوجی کے کامیاب مظاہرے سے ڈی آر ڈی او کو ٹکنالوجی کے میدان میں فائدہ ہوا ہے جو کہ لمبی دوری تک فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل تیار کرنے میں معاون ہوگا ۔ فی الحال ایسی ٹکنالوجی دنیا کے چند ممالک کے پاس ہی دستیاب ہے۔ تجربے کے دوران فضا میں داغے جانے کو ایک بوسٹر موٹر کے استعمال سے متحرک کیا گیا۔ اس کے بعد نوزل۔ لیس بوسٹر نے رامجیٹ آپریشن کے لئے مطلوبہ میچ نمبر تک اس کی رفتار بڑھائی۔
میزائل کی کارکردگی کی آئی ٹی آر کے ذریعہ تیار کئے گئے الیکٹرو آپٹیکل رڈار اور ٹیلی میٹری آلات کے ذریعہ حاصل کئے گئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے مانیٹرنگ کی گئی اور اس سے مشن کے مقاصد کے کامیاب مظاہرے کی تصدیق ہوئی۔ لانچ کی نگرانی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیباریٹری (ڈی آر ڈی ایل)، ریسرچ سینٹرامارات (آر سی آئی) اور ہائی انرجی میٹیریلز ریسرچ لیباریٹری (ایچ ای ایم آر ایل) سمیت ڈی آر ڈی او کی مختلف تجربہ گاہوں کے سینئر سائنسدانوں نے کی۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ایس ایف ڈی آر کی پرواز کے کامیاب تجربے پر بھارتی فضائیہ، صنعت اور ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کو مبارکباد پیش کی۔
دفاعی آر اینڈ ڈی محکمہ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے بھی کامیاب پرواز کے تجربے میں شامل ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔