یادوں کے جھروکے سے: آسٹریلیا نے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب توڑدیاتھا
نئی دہلی ، 08 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
خواتین کی کرکٹ تاریخ میں آج کا دن بہت یادگار ہے۔ آج 8 مارچ 2020 کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا گیاتھا۔
ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا ، اگرچہ ہندوستانی ٹیم فائنل میں ہار گئی ، لیکن ہندوستان نے ٹائٹل میچ میںپہنچ کر تاریخ رقم کردی۔ فائنل میچ شروع ہونے سے قبل گلوکارہ کیٹ پیری کی بہترین اسٹیج پرفارمنس نے سما ں باندھ دیاتھا۔
اس ٹورنامنٹ کے آغاز میں ، ہندوستانی ٹیم نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 17 رنوں سے شکست دی تھی۔ اس کی وجہ سے ، ہندوستانی سامعین کی توقعات بھی زیادہ تھیں۔ ٹورنامنٹ میں ناقابل تسخیر رہنے والی ہندوستانی ٹیم فائنل کا دباو برداشت نہیں کر سکی۔ بھارت کو شروع میں دونوں آسٹریلوی اوپنرکی زندگی بچانے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ۔آسٹریلیا نے20 اوورز میں 4 چاروکٹ دیکر اپنے سلامی بلے بازوں ایلساہیلی کی (75) اور بیتمونی (78 ناٹ آوٹ) کا مکمل فائدہ اٹھایااور 184 رنوں کا مضبوط اسکورکھڑاکردیا۔
آسٹریلیا نے ہندوستان کو جیت کے لئے 185 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ ، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا تاش کے پتے کی طرح منہدم ہو گیا۔ ٹیم انڈیا کے ٹاپ 5 بلے بازوں نے صرف 19 رن بنائے۔ شیفالی ورما 2 ، سمریتی ماندھنہ 11 ، تانیا بھاٹیا 2 ، جمیما روڈریگ 0 اور ہرمنپریت کور 4 رنز بنا کر آوٹ ہوگئیں۔
آسٹریلیا کی طرف سے میگھن شوٹ نے سب سے زیادہ 4 اور جیس جوناتھن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کنگارو خواتین نے ہندوستانی ٹیم کو 19.1 اوورز میں 99 رن پر آوٹ کیا اور پانچویں بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔