Urdu News

جموں وکشمیر سرکار نے غریب باصلاحیت لڑکیوں کی تعلیم میں مدد دینے کےلیے سپر-75 اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کیا

جموں وکشمیر سرکار نے غریب باصلاحیت لڑکیوں کی تعلیم میں مدد دینے کےلیے سپر-75 اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کیا


جموں وکشمیر سرکار نے غریب باصلاحیت لڑکیوں کی تعلیم میں مدد دینے کےلیے سپر-75 اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کیا

جموں وکشمیر سرکار نے غریب کنبوں سے تعلق رکھنے والی باصلاحیتلڑکیوں کی تعلیم میں مدد دینے کے لیے سپر-75 اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کیا ہے۔اس اسکیم کا آغاز ’آزادی کاAmrut مہوتسو-India@75‘ منانے کے لیے کیاگیا ہے۔مشن یوتھ کے تحت ایک اور اسکیم تیجسونی کا بھی اعلان کیاگیا ہے، جس کے تحت 18 سے 35 برسکے درمیان کی عمر والی لڑکیوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیےپانچ لاکھ روپے کی مالی مدد دی جائے گی۔ اس سے لڑکیوں کی تعلیم میں سہولت ملے گی اور جموں وکشمیر میں خواتین کے صنعتی ایکو نظام کو استحکام ملے گا۔

مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں ترقی اور فلاح و بہبود کو لے کر بہت سنجیدہ ہے۔ حکومت ِ ہند کا حالیہ ہدف دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 350کی منسوخی کے بعد وادی بہت ترقی کر رہا ہے۔ وادی میں مختلف اسکیموں کے ذریعے حکومتِ ہند جموں و کشمیر کے عوام کے لیے بہت سارے منصوبوں پر ایک ساتھ کام کر رہی ہے۔ اس ترقیاتی منصوبوں کا مقصد یہ ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام ترقی کرے اور دہائیوں سے پس ماندہ سماج ایک بہتر زندگی گزار سکے۔

جموں وکشمیر خاص طور پر کشمیر دہائیوں  سے  جنگ اور مختلف انتشار میں ملوث رہا ہے۔ کشمیری عوام ، اب بہت سنجیدگی سے غورو فکر کر رہی ہے، اس غور وفکر کا نتیجہ ہے کہ سرکاری اسکیموں سے بھر پور استفادہ کر رہے ہیں۔ جموں وکشمیر کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا ایک اہم حصہ ’’جموں وکشمیر سرکار نے غریب باصلاحیت لڑکیوں کی تعلیم میں مدد دینے کےلیے سپر-75 اسکالر شپ اسکیم ‘‘ ہے۔ اس سے جموں وکشمیر کی باصلاحیت لڑکیاں استفادہ کرکے ملک ا ور سماج کی بہتری میں بہت معاون ثابت ہوں گی۔

Recommended