Urdu News

گاندربل میں محکمہ جنگلات کی طرف سے شجر کاری مہم کا آغاز

گاندربل میں محکمہ جنگلات کی طرف سے شجر کاری مہم کا آغاز


گاندربل میں محکمہ جنگلات کی طرف سے شجر کاری مہم کا آغاز، موہت گیرا بطور مہمان خصوصی

سری نگر ، 10مارچ (انڈیا نیرٹیو)

آج محکمہ جنگلات کی طرف سے گا‌ندربل کے مانسبل رینج میں شجر کاری مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم میں تقریباً تین ہزار کے قریب پیڑ لگائیں جائیں گے جس میں دیودار، کایرو اور دیگر اقسام کے پیڑ قابل ذکر ہیں۔یہ شجر کاری مہم سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل کی طرف سے شروع کی گئی ہے، اس مہم میں محکمہ کے ملازمین ‌نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، جب کہ مانسبل رینج میں موجود ویران پہاڑوں کی خوبصورتی کو پھر سے بحال کرنے کےلیے ان ملازمین نے سر سبز پیڑوں کو لگانا شروع کیا ہے۔

اس شجر کاری مہم میں مہمان خصوصی کے فرایض محکمہ کے پرنسپل چیف کنزرویٹر موہت گیرا نے انجام دے کر نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس شجر کاری کا مقصد جموں وکشمیر کو گرین، یعنی سر سبز بنانا ہے۔ اور اس کا نام گرین جموں وکشمیر رکھا گیا ہے۔

 موہت گیرا نے کہا ہے کہ اس شجر کاری مہم کا کام ہم سرہنچ، پنچ، ڈی ڈی سی ممبران، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، پولیس اور دیگر محکمہ کے اشتراک سے کرتے ہیں، تاکہ جموں وکشمیر کی خوب صورتی میں مزید رونق آکر باہری ریاستوں کے لوگ اس کی طرف مائل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں پیرا ملٹری فورس اور ڈیفنس کے لوگ بھی حصہ لینے کےلیے آگے آتے ہیں۔ 

گاندربل پولیس کی کارروائی اسمگلر کے گھر میں رکھی گئی اسمگل کی جانے والی عمارتی لکڑی کو کیا گیا ضبط، ملزم گرفتار،

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں تھانہ گنڈ کی پولیس ٹیم نے سر سبز جنگلات سے کاٹی گئی غیر قانونی لکڑی کی بڑی مقدار کو ضبط کرکے قبضے میں لیا ہے۔ جب کہ ملزم کو گرفتار کرکے معاملے کی نسبت کیس درج کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نمایندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسٹیشن ہاوس آفیسر گنڈ لطیف علی نے کہا ہے کہ

 دراصل پچھلے دو ہفتے سے ہمیں لگاتار یہ شکایت مل رہی تھی کہ علاقے میں جنگلات سے کاٹی گئی لکڑی کی اسمگلنگ ہو رہی ہے جس کے بعد بعد معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ایس ایس پی گاندربل کی ہدایت پر کارروائی کو عمل میں لایا۔ کارروائی کے دوران رفیق بجران ساکن گاؤں ہلپتی گنڈ کے مکان پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں لکڑی کو ضبط کرکے تھانہ گنڈ میں کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔

Recommended