Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم عالی جناب سوگا یوشی ہیدے کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی

Phone call between Prime Minister Shri Narendra Modi and H.E. SUGA Yoshihide, Prime Minister of Japan

  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیر اعظم عالی جناب سوگا یوشی ہیدے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار  کی رہنمائی میں بھارت ۔ جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امر کی ستائش کی کہ کووِڈ۔19 وبائی مرض کے باوجود گذشتہ برس باہمی تبادلہ کا سلسلہ برقرار رہا۔ انہوں نے مخصوص ہنرمند کارکنان (ایس ایس ڈبلیو) سے متعلق مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے جانے کی بھی ستائش کی اور اس کے جلد نفاذ کے بارے میں امید ظاہر کی۔

وزیر اعظم مودی نے ممبئی احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل (ایم اے ایچ ایس آر) کو بھارت ۔جاپان باہمی کلیدی شراکت داری کی درخشاں مثال قرار دیا اور اس کے کامیاب نفاذ کے لئے اپنی عہدبستگی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے حامل علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیالات کیے اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک مشترکہ چنوتیوں کا مقابلہ کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتے  ہیں۔ اس سلسلے میں، دونوں رہنماؤں نے کہا کہ کواڈ مشاورت کی شکل میں آسٹریلیا اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ جیسے ہم خیال ممالک کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا ازحد اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا کہ اس طرح کی مؤثر بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ 2022 میں دونوں ممالک کے درمیان قائم سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ منائی جائے گی، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ تقریب  اس کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے منائی جائے گی۔

وزیر اعظم نے وزیر اعظم سوگا کو سالانہ باہمی سربراہ ملاقات میں شرکت کے لئے جلد از جلد بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیر اعظم عالی جناب سوگا یوشی ہیدے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار  کی رہنمائی میں بھارت ۔ جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امر کی ستائش کی کہ کووِڈ۔19 وبائی مرض کے باوجود گذشتہ برس باہمی تبادلہ کا سلسلہ برقرار رہا۔ انہوں نے مخصوص ہنرمند کارکنان (ایس ایس ڈبلیو) سے متعلق مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے جانے کی بھی ستائش کی اور اس کے جلد نفاذ کے بارے میں امید ظاہر کی۔

وزیر اعظم مودی نے ممبئی احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل (ایم اے ایچ ایس آر) کو بھارت ۔جاپان باہمی کلیدی شراکت داری کی درخشاں مثال قرار دیا اور اس کے کامیاب نفاذ کے لئے اپنی عہدبستگی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے حامل علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیالات کیے اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک مشترکہ چنوتیوں کا مقابلہ کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتے  ہیں۔ اس سلسلے میں، دونوں رہنماؤں نے کہا کہ کواڈ مشاورت کی شکل میں آسٹریلیا اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ جیسے ہم خیال ممالک کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا ازحد اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا کہ اس طرح کی مؤثر بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ 2022 میں دونوں ممالک کے درمیان قائم سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ منائی جائے گی، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ تقریب  اس کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے منائی جائے گی۔

وزیر اعظم نے وزیر اعظم سوگا کو سالانہ باہمی سربراہ ملاقات میں شرکت کے لئے جلد از جلد بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

Recommended