Urdu News

بھارت پاکستان کو مفت کورونا ویکسین کی 1.6کروڑ خوراکیں دے گا

بھارت پاکستان کو مفت کورونا ویکسین کی 1.6کروڑ خوراکیں دے گا


بھارت پاکستان کو مفت کورونا ویکسین کی 1.6کروڑ خوراکیں دے گا

اسلام آباد 10 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

بھارت جلد ہی پڑوسی ملک پاکستان کو کورونا ویکسین کی 1.6کروڑ خوراکیں مفت میں دے گا۔ بھارت سے یہ ویکسین پونے واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تیار کردہ آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا کے کوی شیلڈ گاوی (ویکسین اینڈ ٹیکہ کاری کے لیے عالمی اتحاد ) کے ذریعے پاکستان پہنچے گی۔

اس ویکسین کی مدد سے پاکستان اپنی4.5کروڑ آبادی کے لئے ٹیکہ کاری شرو ع کرے گا۔روزنامہ دی ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق افسروں نے رکن پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹ کمیٹی( پی اے سی ) کو یہ معلومات دی ہے۔ 

وزارت صحت اور قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے عہدیداروں نے پی اے سی کو بتایا کہ پاکستان کا ویکسی نیشن پروگرام بنیادی طور پرگاوی کے ذریعے فراہم کی جانے والی مفت ویکسین پر انحصار کرتا ہے ، کیونکہ چینی ساختہ ویکسین کین سینو کی قیمت پاکستانی کرنسی میں فی شخص قریب دو ہزار یعنی (13 ڈالر) پڑے گی۔

حکام کے مطابق ، رواں ماہ کے وسط تک پاکستان کو ہندوستانی کورونا ویکسین مل جائے گی۔ اس کی باقی خوراک جون تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

ملک میں تیزی سے کورونا ویکسی نیشن کے درمیان بھارت دوسرے ممالک کو بھی ویکسین فراہم کررہا ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کی مدد کرنے کے اپنے وعدے کے ساتھ ، بھارت اب یہ ویکسین ہمسایہ ملک پاکستان کو بھی فراہم کرے گا۔ بھارت پڑوسی ملک پاکستان کو سیرم انسٹی ٹیوٹ کا ویکسین کووی شیلڈ فراہم کرے گا۔

Recommended