Urdu News

پورے ملک میں مہاشیوراتری کا تہوار مذہبی جوش وعقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے

پورے ملک میں مہاشیوراتری کا تہوار مذہبی جوش وعقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے


پورے ملک میں مہاشیوراتری کا تہوار مذہبی جوش وعقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے

اترپردیش میں مہاشیوراتری کے موقع پر لاکھوں عقیدت مند مختلف دریاو ٔں میں اشنان کررہے ہیں اور مندروں میں بھگوان شیو کی پوجا کررہے ہیں۔ ملی خبر کے مطابق انتظامیہ نے آج سنگم پر اشنان کے لیے وسیع بندوبست کئے ہیں، جس کے ساتھ ہی آج ماگھ میلے 2021 کا اختتام ہوگا۔

پوری ریاست میں آج صبح سویرے سے ہی شیومندروں میں عقیدت مندوں کی قطاریں دیکھی جاسکتی ہیں۔بڑی تعداد میں عقیدت مند پریاگ راج میں گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر مقدس اشنان کررہے ہیں۔آج مہاشیوراتری کے موقع پر آخری اشنان کے ساتھ ہی پریاگ راج کے سنگم پر جاری سالانہ ماگھ میلے کا اختتام ہوجائے گا۔میلے کے عہدیداروں کے مطابق آج دن میں سنگم پر پانچ لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں کے اشنان کرنے کی امید ہے۔

مرکز کے زیر انتظام جموںوکشمیر میں شیوراتری کا تہوار ”ہیرت“ پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔یہ ایک تین روزہ تہوار ہے جس کا کل آغاز ہوا۔ہمارے نامہ نگار کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عوام کو مہاشیوراتری کی مبارک باد دی ہے۔

مہاشیوراتری کا تہوار پورے جموںوکشمیر میں، کشمیری پنڈتوں کی برادری کے ذریعے وٹکناتھ پوجا کے ساتھ پورے مذہبی جوش وعقیدت سے منایا جارہا ہے۔کشمیری پنڈتوں میں اس تہوار کی بہت اہمیت ہے جو اسے بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کے جشن کے طور پر مناتے ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے بھی ہیرت تہوار کے موقع پر کشمیری پنڈتوں کی برادری کو مبارک باد دی ہے۔

صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم نے مہاشیوراتری کی نیک خواہشات پیش کیں

مہاشیوراتری کا تہوار آج پورے ملک میں بڑے جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ، صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاشیوراتری کے موقع پر لوگوںکو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر رام ناتھ کووند نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ’مہاشیوراتری کے مقدس موقع پر تمام ملکوں کو نیک خواہشات۔ یہ تہوار پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کا باعث بنے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’ مہا شیوراتری کےمقدس موقع پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات۔

Recommended