بھارت اور ازبکستان کی 9 روزہ مشترکہ مشقیں ڈسٹرک دوم رانی کھیت میں شروع
اتراکھنڈ کے رانی کھیت میں فارین ٹرینگ نوڈ چوبتیا میں کَل بھارت اور ازبیکستان کی مشترکہ فوجی مشقوں ڈسٹلک دوئم کا آغاز ہوگا۔ دنوں ممالک کے مابین یہ دوسری سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں ہیں۔ یہ مشقیں اس ماہ کی 19 تاریخ تک جاری رہیں گی۔ اِس سلسلے کی پہلی مشقیں نومبر 2019 میں ازبیکستان میں منعقد ہوئی تھیں۔
اِن مشقوں میں بھارت اور ازبیکستان سے 45-45 فوجی شرکت کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے فیصلے کے تحت دونوں ممالک کے فوجی پہاڑی، دیہی اور شہری علاقوں میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے شعبے میں اپنی مہارت اور تجربات کا اشتراک کریں گے۔ اِن مشقوں کا اختتام 17 سے 18 مارچ تک 36 گھنٹے پر مبنی ایک مشترکہ توثیقی مشق سے ہوگا۔
وزارت دفاع نے کہا کہ اِن مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کے فوجی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور اِن سے دنوں ممالک کے دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کے مضبوط عزم کی عکاسی ہوگی۔