ممتا بنرجی پر حملے کا معاملہ،تحقیقات جاری
کولکاتا ، 11 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں نامزدگی داخل کرنے پہنچیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر حملے کے جو دعوےکئے گئے،اس میں ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے جمعرات کی صبح کہا کہ اب تک کی گئی تحقیقات میں حملے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ اس سے قبل ، مقامی عینی شاہدین نے یہ بھی دعوی ٰکیا تھا کہ کسی نے سی ایم کو دھکا نہیں دیا اور نہ ہی کسی نے ان پر حملہ کیا، بلکہ کار کا دروازہ کھلا اور حادثاتی طور پر وزیر اعلیٰ گرگئیں۔
جمعرات کی صبح ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ موقع پرپہنچ گئے۔ وہ لوگ جو وزیراعلیٰ کو دیکھنے کے لیے سڑکوں پر نکلے اور ان کے ساتھ موجود تھے ان سے بات کی جارہی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ وزیر اعلی ٰکے پاس اتنا بڑا مجمع تھا کہ کسی کو کچھ نظر نہیں آیا۔
واقعے کی ویڈیوز اور اس سے متعلقہ تصاویر دیکھی جا رہی ہیں ، جو صورت حال کو واضح کرسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے اور حتمی رپورٹ بھی کمیشن کو ارسال کی جائے گی۔
سی ایم کے اوپر حملے پر سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہئیں: بی جے پی
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نندی گرام میں نامزدگی داخل کر کے لوٹنے کے دوران ، ٹانگ میں چوٹ لگنے کے بعد خود پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جس کے بعد سیاسی تحریک تیز ہوگئی ہے اور اپوزیشن نے ان پر ہمدردی حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے واقعے کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
جمعرات کو ، ریاست کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے صبح کے وقت واک کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پر کس نے حملہ کیا اسے ضرور منظرعام پر آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ وزیر داخلہ بھی ہیں ان پر حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس ان لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی ہے جو پوری پولیس کی مالکن ہیں۔ مبینہ حملے کے بعد ، ممتا بنرجی خود ہی پولیس پر سازشیں کرنے کا دعوی کررہی ہیں ، یہ بڑی بات ہے۔ جب وزیر اعلی ٰکی یہ صورت حال ہے تو عام لوگ کس حال میں ہوں گے ؟ لہذا ، اس کی حقیقت کو ظاہر کرنے کے لیے سی بی آئی انکوائری کرنی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بائیں پیرمیں فریکچر
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجیپر نندی گرام میں بدھ کے روز حملے کے بعد ان کی بائیں ٹانگ میں فریکچر ہوگیا ہے۔ اس واقعے کے بعد انہیں کولکاتہ کے ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہاں ایم آر آئی اور ایکسرے کے بعد پتہ چلا کہ بائیں پاوں کے تلووں کی ہڈی اور پاوں کے نچلے حصے میں فریکچر ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کی پیٹھ میں بھی چوٹ لگی ہے۔ ایم آر آئی کے بعدعارضی پلستر کردیا گیاہے لیکن ان کےبائیں پیرمیں جمعرات کی شام تک پلستر کیاجاسکتا ہے۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے وزیر اعلی کو اینٹی بائیوٹکس دینا شروع کردیا ہے۔ جب ان کے پیروں میں سوجن ختم ہوجائے گا تب ہی پلاسٹر چڑھایا جائےگا۔
ترنمول کے ممبر پارلیمنٹ ششیر ادھیکاری کا دعویٰ ، گاڑی کے ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے ممتا کوچوٹ لگی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر مبینہ حملے پر ترنمول کے رکن پارلیمنٹ ششیر ادھیکاری نے وزیر اعلیٰ کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ نندی گرام سے ممتا بنرجی کے خلاف بی جے پی امیدوار شوبھیندو ادھکاری کے والد شیشیر نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی پر کسی نے حملہ نہیں کیا۔ ڈرائیور کی غلطی سے انہیںچوٹ پہنچی ہے۔
پیر کے روز ، ششیر ادھیکاری نے کہا کہ کسی نے وزیر اعلی ٰپر حملہ نہیں کیا۔ نندی گرام میں وزیر اعلی ٰکی گاڑی کا ڈرائیور نیا تھا۔ وزیراعلیٰ کی کار کا دروازہ کھلا تھا اور کار آہستہ آہستہ چل رہی تھی۔ وزیر اعلی اسی کھلے دروازے سے راستے میں کھڑے لوگوں کو سلام کررہی تھیں۔ اسی دوران راستے میں ایک کھلا دروازہ لوہے کے لیمپ پوسٹ سے ٹکرا گیا اور وہی دروازہ وزیراعلیٰ کے بائیں ٹانگ میں لگ گیا ، جس کی وجہ سے انہیں چوٹ لگی۔ اس واقعے کے بعد ، وزیر اعلیٰ کے حفاظتی عملے نے فوری طور پر قریبی مٹھائی کی دکان سے برف منگائی اور وزیر اعلیٰ کی ابتدائی طبی امداد کی۔ خاص بات یہ ہے کہ ممتا بنرجی کی کار میں جس لوہے کا لیمپ پوسٹ ٹکرایا ہے اسے پولیس اہلکاروں نے نصب کیا تھا تاکہ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران کوئی بڑی کار اس میں داخل نہ ہوسکے۔ ممتا بنرجی اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بارے میں سرعام جھوٹ بول رہی ہیں۔ نندیگرام کے لوگوں کو کٹہرے میں کھڑے کررہی ہیں ، لوگ اس کا جواب دیں گے۔