Urdu News

باکسر عامر خان نے کورونا ویکسین لگوالی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان


باکسر عامر خان نے کورونا ویکسین لگوالی

نئی دہلی ،11مارچ (انڈیا نیرٹیو)

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو  کے لیے ویکسین لگوالی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عامر خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں۔عامر خان نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’آخرکار! میں نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔‘باکسر نے مزید لکھا کہ ’میں کورونا ویکسین لگوا کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگStaySafe بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 58 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے اب تک 25 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

قطر اوپن ٹینس میں راجر فیڈرر کی شاندار واپسی

قطر اوپن ٹینس میں راجر فیڈرر کی شاندار واپسی ہوئی ہے، وہ ڈان ایون کو ہرا کر اگلے راونڈ میں پہنچ گئے۔دوحہ میں جاری قطر اوپن میں شائقین کو زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں ایک سال سے زائد عرصے بعد راجر فیڈرر ایکشن میں تھے۔

سوئس اسٹار کا مقابلہ امریکہ کے نمبر ون کھلاڑی ڈان ایون سے ہوا جس میں فیڈرر نے سات چھ۔ تین چھ اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر کرس ٹریملیٹ نے سچن کے فٹنس کی تعریف کی

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر کرس ٹریملیٹ نے بھارت کے عظیم بلے باز سچن تندولکر کی فٹنس کی تعریف کی ہے۔ ٹریملیٹ رائے پور میں کھیلی جارہی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں انگلینڈ لیجنڈس ٹیم کا حصہ ہیں ، جبکہ سچن انڈیا لیجنڈس ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ٹریملیٹ نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کرکے 47 سالہ سچن کی فٹنس کی تعریف کی ہے۔

ٹریملیٹ نے اس کیمپ میں تصویر کے ساتھ لکھا ، "اگر میں اس عمر میں بھی سچن کی طرح فٹ رہوں تو خوشی ہوگی۔" اس کے بعد سچن نے بھی مزاق کے انداز میں ٹویٹ کیا ، کہ ٹرملیٹ جیسے جسم بنانے کے لئے انہیں کتنے انڈے کھانے پڑیں گے۔ 

واضح رہے کہ 39 سالہ ٹریملیٹ نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 2013 میں انگلینڈ کے لیےکھیلا تھا اور اسی سال سچن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا تھا۔ انگلینڈ کے لئے 12 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ٹریملیٹ اب شوقیہ باڈی بلڈر اور ویٹ لفٹر بن گئے ہیں۔

Recommended