Urdu News

اقتصادی اور تجارتی امور سے متعلق برکس کے رابطہ گروپ کا پہلا اجلاس

1st Meeting of the BRICS Contact Group on Economic and Trade Issues held

 نئی دہلی، 12/مارچ- 2021۔   

اقتصادی اور تجارتی امور  کے متعلق برکس کے رابطہ گروپ کے رہنماؤں کاپہلا اجلاس ہندوستان کی چیئرمین شپ میں 9 سے 11 مارچ 2021 تک منعقد ہوا۔ اس سال برکس کے اس اجلاس کی  تھیم ہے۔ ‘‘برکس@15 :برکس میں تسلسل، مضبوطی اور اتفاق رائے کے لئے اندرونی تعاون’’

1.png

 اپنی صدارت میں منعقد ہونے والے اس اجلاس  میں ہندوستان نے برکس سی جی ای ٹی آئی 2021 میں ہونے والے واقعات پر مبنی کیلنڈر پیش کیا، جس میں منصوبہ جاتی  خاکوں کے ترجیحی علاقے، خدمات کے اعداد وشمار پر ایم ایس ایم ای کی گول میز کانفرنس ورک شاپ کےاسکوپ اور برکس کے تجارتی میلے کو دکھایا گیا تھا۔اس کے بعد ہندوستان کے متعلقہ محکموں کے ذریعہ تیار کردہ بہت سے منصوبہ جاتی خاکوں کا ایک پورا سلسلہ پیش کیا گیا۔

منصوبہ جاتی خاکے اس طرح ہیں، سال 2020 میں روس کی صدارت میں منظور کئے جانے والے دستاویز ‘‘ برکس کی اقتصادی شراکت داری کی حکمت عملی’’،  کثیر جہتی  تجارتی نظام میں  برکس کا  تعاون  جس میں ڈبلیو ٹی او کے اجلاس میں پیش کردہ ٹرپس ویور تجویز میں تعاون بھی شامل ہے۔ ای۔ کامرس میں صارفین کے تحفظ کا فریم ورک، نان ٹیرف اقدامات( این ٹی ایم) ریزو لیوشن میکانزم؛ سینٹری اور فائٹو سینٹری ( ایس پی ایس) عملی میکانزم، جینیاتی وسائل اور روایتی معلومات کے تحفظ کے لئے تعاون کا فریم ورک، پیشہ وارانہ خدمات میں تعاون کے لئے برکس کا فریم ورک۔ ہر  اجلاس کے بعد تفصیلی رد عمل سے متعلق اجلاس بھی منعقد ہوئے۔

برکس کے شراکتداروں نے ہندوستان کی طرف سے جن سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا، ان کی بروقتی اور معنویت کے لئے تعریف کی اور ہندوستان کی طرف سے تجویز کئے گئے بہت سے اقدامات پر عمل آوری کے لئے مل کر کام کرنے کو  اپنی حمایت کااظہار کیا۔اب سے ستمبر2021 تک بہت سے سیشن ہوں گے جن میں برکس ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔برکس کے افسران جن کو سی جی ای ٹی آئی کی ذمہ داری دی گئی ہے،27 ویں افسرانہ سطح کے سی جی ای ٹی آئی اجلاس کے لئے کام کرتے رہیں گے، جس کاانعقاد جون 2021 میں کیاجائے گا۔نئی دہلی، 12/مارچ- 2021۔   

اقتصادی اور تجارتی امور  کے متعلق برکس کے رابطہ گروپ کے رہنماؤں کاپہلا اجلاس ہندوستان کی چیئرمین شپ میں 9 سے 11 مارچ 2021 تک منعقد ہوا۔ اس سال برکس کے اس اجلاس کی  تھیم ہے۔ ‘‘برکس@15 :برکس میں تسلسل، مضبوطی اور اتفاق رائے کے لئے اندرونی تعاون’’

1.png

 اپنی صدارت میں منعقد ہونے والے اس اجلاس  میں ہندوستان نے برکس سی جی ای ٹی آئی 2021 میں ہونے والے واقعات پر مبنی کیلنڈر پیش کیا، جس میں منصوبہ جاتی  خاکوں کے ترجیحی علاقے، خدمات کے اعداد وشمار پر ایم ایس ایم ای کی گول میز کانفرنس ورک شاپ کےاسکوپ اور برکس کے تجارتی میلے کو دکھایا گیا تھا۔اس کے بعد ہندوستان کے متعلقہ محکموں کے ذریعہ تیار کردہ بہت سے منصوبہ جاتی خاکوں کا ایک پورا سلسلہ پیش کیا گیا۔

منصوبہ جاتی خاکے اس طرح ہیں، سال 2020 میں روس کی صدارت میں منظور کئے جانے والے دستاویز ‘‘ برکس کی اقتصادی شراکت داری کی حکمت عملی’’،  کثیر جہتی  تجارتی نظام میں  برکس کا  تعاون  جس میں ڈبلیو ٹی او کے اجلاس میں پیش کردہ ٹرپس ویور تجویز میں تعاون بھی شامل ہے۔ ای۔ کامرس میں صارفین کے تحفظ کا فریم ورک، نان ٹیرف اقدامات( این ٹی ایم) ریزو لیوشن میکانزم؛ سینٹری اور فائٹو سینٹری ( ایس پی ایس) عملی میکانزم، جینیاتی وسائل اور روایتی معلومات کے تحفظ کے لئے تعاون کا فریم ورک، پیشہ وارانہ خدمات میں تعاون کے لئے برکس کا فریم ورک۔ ہر  اجلاس کے بعد تفصیلی رد عمل سے متعلق اجلاس بھی منعقد ہوئے۔

برکس کے شراکتداروں نے ہندوستان کی طرف سے جن سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا، ان کی بروقتی اور معنویت کے لئے تعریف کی اور ہندوستان کی طرف سے تجویز کئے گئے بہت سے اقدامات پر عمل آوری کے لئے مل کر کام کرنے کو  اپنی حمایت کااظہار کیا۔اب سے ستمبر2021 تک بہت سے سیشن ہوں گے جن میں برکس ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔برکس کے افسران جن کو سی جی ای ٹی آئی کی ذمہ داری دی گئی ہے،27 ویں افسرانہ سطح کے سی جی ای ٹی آئی اجلاس کے لئے کام کرتے رہیں گے، جس کاانعقاد جون 2021 میں کیاجائے گا۔

Recommended