Urdu News

آزادی کا امرت مہوتسو کا مطلب ہے آتم نربھرتا کا امرت:وزیراعظم

وزیر اعظم نریندر مودی


آزادی کا امرت مہوتسو کا مطلب ہے آتم نربھرتا کا امرت اور یہ انتہائی خوشی کی بات ہے یہ تاریخی ڈانڈی مارچ کی یاد کے موقع پر ہورہا ہے:وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسوکا مطلب ہے ”آتم نربھرتا کا امرت“ اور یہ بڑی مسرت کی بات ہے کہ بھارت کا امرت مہوتسوتاریخی ڈانڈی مارچ کی سالگرہ کے موقع پر شروع ہورہا ہے۔ وزیراعظم آزادی کا امرت مہوتسوکی تقریبات کے آغاز کی سرگرمیوں کا افتتاح کرنے اور گجرات کے احمد آباد میں سابرمتیآشرم سے پدیاترا کو روانہ کرنے کے بعد اظہارِ خیال کررہے تھے۔ یہ مہوتسو بھارت کی آزادیکے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر متعدد پروگراموں کا سلسلہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مہاتماگاندھی نے ملک کی تکلیف کو سمجھا اور عوام کی نبض تھامی۔ گاندھی جی نے اس تحریک کوہر ہندوستانی کی تحریک بنادیا اور یہ ہر ہندوستانی کا عزم اور عہد بن گیا۔

جناب مودی نے کہا کہ ہمارے ملک میں نمک کی بہت قدر ہے اوریہاں نمک کا مطلب ہے ایمانداری اور آستھا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت ثقافت اور روایاتکا ایک خزانہ رکھتا ہے، جس پر ملک صدیوں سے عمل پیرا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرمودی احمدآباد پہنچے اور گجرات کے گورنر آچاریہ دیو وَرت اور وزیراعلیٰ وجے روپانیکے ساتھ سابرمتی آشرم گئے۔ وزیراعظم نے مہاتماگاندھی کو گلہائے عقیدت نذر کئے اور وزیٹرزبُک میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔

Recommended