Urdu News

فرحان اختر کی فلم ‘ طوفان’ کا ٹیزر ریلیز

فرحان اختر کی فلم ' طوفان' کا ٹیزر ریلیز


فرحان اختر کی فلم ' طوفان' کا ٹیزر ریلیز

فرحان اختر کی آنے والی فلم ’طوفان‘ کا ٹیزر جمعہ کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ یہ ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے۔ فلم میں فرحان کے ساتھ پریش راول اور مرینال ٹھاکر مرکزی کردار میں ہیں۔ اس فلم میں ، فرحان ایک باکسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کے ٹیزر کو فرحان اختر نے ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔

1منٹ 53 سیکنڈ کا ٹیزر باکسنگ رنگ سے شروع ہوتا ہے جہاں ایک اور باکسر نے فرحان اختر کو شکست دی۔ جس کے بعد فرحان نے باکسنگ چھوڑ کر غنڈہ بن جاتے ہیں۔ غنڈہ بننے کے بعدلوگوں کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہیں ۔مگر بعد میں اسے مرنال کہتی ہیں کہ یا تو تم بدمعاش بن کر رہیں یا توباکسر بن جائیں۔

 اس کا فرحان پر بڑا اثر پڑتا ہے اور وہ ایک بار پھر باکسنگ کی رنگ میں واپس جاتے ہیں۔ پریش راول فرحان کے کوچ کی حیثیت سے کاسٹ کیا گیا ہے۔ وہ فرحان کو باکسنگ کی تعلیم دیتا ہے۔ جس کے بعد فرحان قومی سطح پر باکسنگ رنگ میں پہنچ گئے ۔ فلم میں ، فرحان اختر ڈونگری کے ایک بدمعاش کا کردار ادا کررہے ہیں ، جو قومی سطح کے باکسر بننے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

 اس فلم کے ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرہ ہیں۔ ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرہ کے ساتھ فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' کے بعد یہ فرحان کی دوسری فلم ہے۔ اس فلم کو رتیش سدوانی ، راکیش اوم پرکاش مہرہ اور فرحان اختر مشترکہ طور پر تیار کررہے ہیں۔ رواں سال 21 مئی کو ، اس فلم کا ورلڈ پریمیئر ایمیزون پرائم ویڈیو میں ہوگا۔

Recommended