روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز: انڈیالیجنڈزسیمی فائنل میں پہنچی
رائے پور ، 14 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
انڈیا لیجنڈز کی ٹیم روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے ،اس نے پانچ میں سے چار میچ میں جیت حاصل کی ہے۔ سچن تندولکر کی سربراہی میں ٹیم نے ہفتے کی شب جنوبی افریقہ کو 57 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی انڈیا لیجنڈز کے 16 پوائنٹس ہیں۔ اس کے کھاتے میں چار جیت اور ایک شکست ہے۔
سری لنکا لیجنڈزکے بھی پانچ میچوں میں سے 16 پوائنٹس ہیں اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہی لیکن رن ریٹ کی وجہ سے وہ ٹیبل میں انڈیا لیجنڈز سے نیچے ہے۔ باقی دومقام کے لئے جنوبی افریقہ لیجنڈز، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین مقابلہ ہے۔
205رنز کے ہدف کے تعاقب میں افریقی ٹیم نے عمدہ آغازکیا لیکن بعد میں ہدف سے 57 رنز کے فاصلے پر دباو میں آ گئی۔ ان کے اوپنرز اینڈریو پٹک (41 رنز) اور مورنے وان وِک (35 رنز) نے پہلی وکٹ کے لیے 87 رنز کی شراکت کی۔ پٹک کو یوسف پٹھان نے بولڈ کیا۔رن ریٹ کا دباو بڑھتا ہی گیا اور ٹیم کو اس دباو سے نکالنے کی کوشش میں وک پرگیااوجھا کی گیند پر 96 کے مجموعی اسکور پرسچن کو کیچ دے بیٹھے۔
انڈیا لیجنڈز نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 204 رنز بنائے۔ اس میں سچن کے 60 ، یوراج کے 52 رنز ، اور سبرامنیم بدری ناتھ کے 42 رنز شامل ہیں۔ یوسف پٹھان نے 23 رنز بنائے جب کہ منپریت گونی 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔وریندر سہواگ (6) کے ساتھ اننگز کے آغاز میں آنے والے سچن نے کئی پرکشش شاٹس لگا کر اپنے پرانے انداز میں لوگوں کو محظوظ کیا۔
روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز: انگلینڈ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے کی خواہاں
انگلینڈ لیجنڈز اتوار کو یہاں رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ٹی 20 کے 14 ویں میچ میں سری لنکا لیجنڈز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ کو محفوظ بنانا چاہے گی۔
اسٹار بلے باز کیون پیٹرسن کی قیادت میں انگلینڈ جنوبی افریقہ کے بعد ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے 8-8 پوائنٹس ہیں۔ تاہم ، انگلینڈ نیٹ رن ریٹ میں جنوبی افریقہ سے پیچھے ہے۔ دوسری طرف ، سری لنکا پہلے ہی سیمی فائنل میں داخل ہوچکی ہے اور وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں پہلے نمبر پر ہے۔
تاہم ٹیم اپنی کارکردگی میں مستقل مزاجی کو برقرار رکھنا چاہے گی اور ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر قائم رہنا چاہے گی۔ ٹیم کو دیکھیں تو سری لنکا اپنے حریف انگلینڈ سے بالاتر ہے کیوں کہ ٹیم کی کپتانی تلک رتنے دلشان کررہے ہیں۔سری لنکا نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں پانچ سے چار میچ جیتے ہیں اور صرف ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری طرف، انگلینڈ نے تین میں سے دو میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔