Urdu News

بھارتی فوج امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار میں ممکنہ بے ضابطگی کا معاملہ سی بی آئی کے سپرد کرے گی


بھارتی فوج امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار میں ممکنہ بے ضابطگی کا معاملہ سی بی آئی کے سپرد کرے گی

بھارتی فوج نے ایک سروسیز سلیکشن سینٹر میں امیدواروں کےانتخاب کے طریقہ کار میں ممکنہ بے ضابطگی کا معاملہ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کےسپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوج نے کہا ہے کہ فوج کی سراغ رساں ایجنسیوں کی ایک سرگرمکارروائی کی بنیاد پر ایک سلیکشن سینٹر میں انتخاب کے عمل میں ممکنہ ہیراپھیری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

فوج نے کہاہے، چوں کہ چھان بین کے دائرے میں کئی ایجنسیاں آئیں گی، اِس لئے یہ کیس سی بی آئی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ اہل امیدواروں کے انتخاب کے لیے بھرتی کے اُس کے عمل میں فوج کسی بھی طرح کی بدعنوانی کو بالکل برداشتنہیں کرے گی۔

Recommended