Urdu News

سعودی عرب : غیر ملکی مقیم افراد کو کاغذی شکل میں اقامہ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں

سعودی عرب : غیر ملکی مقیم افراد کو کاغذی شکل میں اقامہ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں


سعودی عرب : غیر ملکی مقیم افراد کو کاغذی شکل میں اقامہ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں

ریاض،14مارچ(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب میں جنرل ڈائرکٹریٹ آف پاسپورٹس (جوازات) نے غیر ملکی مقیمین کے لیے’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ کی خدمت کا آغاز کیا ہے۔ اس کا مقصد وزارت کی جانب سے تمام خدمات کا پوری آسانی کے ساتھ حصول ہے۔محکمہ جوازات نے ’ابشرافراد‘ ایپلی کیشن کے ذریعے "مقیم فرد کی شناخت" کا ڈیجیٹل ورڑن متعارف کرایا ہے۔ ایک بار ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس کو کسی بھی وقت انٹرنیٹ کے بغیر پیش کیا جا سکتا ہے۔ اصلی شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں سیکورٹی اداروں کے پاس تصدیق کی کارروائی کے لیے اس ڈیجیٹل ورڑن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذیلی محکمہ’شہری احوال‘ نے کچھ عرصہ قبل ’ابشر افراد‘ ایپلی کیشن کے ذریعے ’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ کے نام سے قومی شناخت کا برقی ورڑن متعارف کرایا تھا۔ اس کا مقصد شہریوں کے پاس کسی وقت شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں اس ڈیجیٹل آئی ڈی کے حامل افراد کی شناخت کی تصدیق آسان بنانا ہے۔

Recommended