Urdu News

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج 4 دِن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج 4 دِن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگی


پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج 4 دِن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج 4 دِن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں، کووڈ صورت حال میں، بیرون ملک بھارتی افراد کی بہبود، غیر مقیم ہندوستانیوں اور بھارت نژاد افراد کے بارے میں بیانات دیں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ لوک سبھا میں آج دلی کے قومی راجدھانی خطے کی حکومت سے متعلق ترمیمی بل 2021 پیش کریں گے۔

 لوک سبھامیں آج کانوں اور معدنیات کے فروغ اور ضابطہ بندی سے متعلق ترمیمی بل 2021، دوا سازی سے متعلق تعلیم و تحقیق کے قومی ادارے سے متعلق ترمیمی بل 2021، جواں سال بچوں کے انصاف،دیکھ بھال اور بچوں کے تحفظ سے متعلق ترمیمی بل 2021 اور جہاز رانی کے لیے سمندری علاقوں کی نشاندہی سے متعلق بل 2021 بھی پیش کئے جائیں گے۔

 لوک سبھا میں درج فہرست ذاتوں سےمتعلق آئینی حکم کا ترمیمی بل 2021 مباحثے کےلیے پیش کیا جائے گا۔ اِس کے علاوہ2021-22 کے لیے ریلوے،تعلیم اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارتوں کے مطالبات زَر پربھی بحث اور ووٹنگ ہوگی۔راجیہ سبھا میں آج خوراک کی ٹیکنالوجی، چھوٹی صنعت اور اِس کےبندوبست سے متعلق بل 2019 پر بحث کی جائے گی۔راجیہ سبھا میں جَل شکتی، ریلویز اورسیاحت کی وزارتوں کے کام کاج پر بھی مباحثہ ہوگا۔

Recommended