Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور فن لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ سنّا میرین کے درمیان ورچول سربراہ ملاقات

Prime Minister of Finland H.E. Ms. Sanna Marin

 نئی دہلی،  15/مارچ 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 مارچ 2021 کو فن لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ سنّا میرین کے ساتھ ورچول سربراہ ملاقات کریں گے۔

بھارت اور فن لینڈ کے درمیان گرم جوش اور دوستانہ تعلقات ہیں جو جمہوریت، آزادی اور بین الاقوامی نظم پر مبنی ضابطوں پر مبنی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، اختراعات، سائنس و ٹیکنالوجی اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون ہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان سماج کو درپیش چیلنجوں کے تدارک کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کوانٹم کمپیوٹر کے مشترکہ فروغ سے متعلق بھی شراکت داری ہے۔ فن لینڈ کی تقریباً 100 کمپنیاں قابل تجدید توانائی سمیت ٹیلی مواصلات، ایلیویٹرس، مشینری اور توانائی جیسے متعدد شعبوں  میں بھارت میں سرگرمی سے کام کررہی ہیں۔ تقریباً 30 بھارتی کمپنیاں بھی فن لینڈ میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی، آٹو کمپونینٹس اور ہاسپیٹلٹی جیسے شعبوں میں خاص طور پر سرگرم ہیں۔

سربراہ ملاقات کے دوران دونوں لیڈران دو فریقی تعلقات سے متعلق سبھی پہلوؤں کا احاطہ کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ ورچول سربراہ ملاقات بھارت – فن لینڈ شراکت داری کی مستقبل میں توسیع اور تنوع کا ایک خاکہ بھی فراہم کرے گی۔نئی دہلی،  15/مارچ 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 مارچ 2021 کو فن لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ سنّا میرین کے ساتھ ورچول سربراہ ملاقات کریں گے۔

بھارت اور فن لینڈ کے درمیان گرم جوش اور دوستانہ تعلقات ہیں جو جمہوریت، آزادی اور بین الاقوامی نظم پر مبنی ضابطوں پر مبنی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، اختراعات، سائنس و ٹیکنالوجی اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون ہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان سماج کو درپیش چیلنجوں کے تدارک کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کوانٹم کمپیوٹر کے مشترکہ فروغ سے متعلق بھی شراکت داری ہے۔ فن لینڈ کی تقریباً 100 کمپنیاں قابل تجدید توانائی سمیت ٹیلی مواصلات، ایلیویٹرس، مشینری اور توانائی جیسے متعدد شعبوں  میں بھارت میں سرگرمی سے کام کررہی ہیں۔ تقریباً 30 بھارتی کمپنیاں بھی فن لینڈ میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی، آٹو کمپونینٹس اور ہاسپیٹلٹی جیسے شعبوں میں خاص طور پر سرگرم ہیں۔

سربراہ ملاقات کے دوران دونوں لیڈران دو فریقی تعلقات سے متعلق سبھی پہلوؤں کا احاطہ کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ ورچول سربراہ ملاقات بھارت – فن لینڈ شراکت داری کی مستقبل میں توسیع اور تنوع کا ایک خاکہ بھی فراہم کرے گی۔

Recommended