Urdu News

تاریخ میں آج کا دن ۔16مارچ

بھارت رتن ایوارڈ سے سرفراز سچن تندولکر


تاریخ میں آج کا دن ۔16مارچ

نئی دہلی ، 16 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

کرکٹ ہندوستان میں ایک مذہب کی طرح ہے اور سچن تندولکر کو کرکٹ میں سب سے اعلیٰ درجہ حاصل ہے۔ تندولکر نے طویل عرصے میں اپنی شخصیت کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ دنیا کے کرکٹ میدانوں میں تندولکر نے کامیابی کی ایک کہانی لکھی جو ناقابل یقین ہے۔

16مارچ ایک ایسا ہی تاریخی دن ہے جب سچن تندولکرنے بے مثال ریکارڈبنایا۔ 2012 میں ، ایشیاکپ کے ایک مقابلے میں ، بنگلہ دیش کے خلاف ، سچن نے میرپور کے شیر بنگال اسٹیڈیم میں سنچری بنائی تھی۔ ون ڈے کرکٹ میں سچن کی یہ 49 ویں سنچری تھی اور ٹیسٹ کرکٹ میں سچن پہلے ہی 51 سنچریاں بناچکے تھے۔ اس طرح سچن نے سنچریوں کی سنچری مکمل کرکے تاریخ رقم کی۔ بھارت رتن ایوارڈ سے سرفراز سچن ایسا کرنے والے دنیا کے واحد بلے باز ہیں۔

دوسرے اہم واقعات:

1693۔اندور کے ہولکر خاندان کے بانی ، ملہارراؤہو کر کی پیدائش


1846۔ پہلی برطانیہ سکھ جنگ کے نتیجے میں امرتسر معاہدہ پر دستخط

1867۔عظیم سرجن جوزف لسٹر کی دریافت اینٹی سیپٹک سرجری کی اشاعت

1901۔آزادی پسند پی پی شری را مولو کی پیدائش

1966۔ امریکہ نے خلائی جہاز جیمینی 8 لانچ کیا

1968۔ امریکی فوج نے ویتنام کی جنگ میں بڑی تعداد میں بے گناہ لوگوں کو ہلاک کیا


Recommended