Urdu News

کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کو فوری طور پر روکنا ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن

کورونا انفیکشن کی دوسری لہر


 کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کو فوری طور پر روکنا ہے – ڈاکٹر ہرش وردھن

ملک کے 70 اضلاع میں کورونا کیسز میں 150 فیصد سے زیادہ کا اضافہ

نئی دہلی ، 17 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر نے مرکزی وزارت صحت کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ ملک کے 70 اضلاع میں کورونا کے نئے کیسوں میں 150 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کے روز ، وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی وزرائے اعلیٰ کی اس میٹنگ میں تشویش کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں ، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کیا کہ کورونا کی ابھرتی دوسری لہر کو فوری طور پر روکنا ہے۔ اس کے لیے، تیز اور فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ 

مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ چھوٹے شہروں میں ریفرل سسٹم اور ایمبولینس نیٹ ورک پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کورونا کے خلاف لڑائی دنیا کو متاثر کرتی ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کے عوام کی اجتماعی کاوشوں سے کورونا کے خلاف جنگ جیتنی ہوگی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 28903 نئے معاملات سامنے آئے ،188 افراد ہلاک

ملک میں ریکوری ریٹ 96.56 فیصد

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 14 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 28 ہزار 903 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11438734 ہوگئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب 188 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 159044 تک جا پہنچی ہے۔

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 234406 فعال مریض ہیں۔ کورونا سے اب تک 11045284 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ملک میں ریکوری ریٹ 96.56 فیصد ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 09 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے

ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 09 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق 16 مارچ کو 0969021 ٹیسٹ کئے گئے ۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر کورونا کے 229249784 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

Recommended