Urdu News

بائیڈن کی دھمکی پر روس نے امریکہ سے سفیر واپس بلا لیا

بائیڈن کی دھمکی پر روس نے امریکہ سے سفیر واپس بلا لیا


بائیڈن کی دھمکی پر روس نے امریکہ سے سفیر واپس بلا لیا

ماسکو،19مارچ (انڈیا نیرٹیو)

امریکی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے خلاف صدر بائیڈن کے بیان کے بعد روس نے امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر پیوتن کو امریکی انتخابات میں مداخلت کی قیمت چکانا ہوگی۔ انہوں نے اس امریکی انٹیلی جینس رپورٹ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ کہا تھا جس میں روس اور ایران پر امریکی الیکشن میں مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اس حوالے روس کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اناتولی اینتونوو کو روس امریکہ تعلقات کے مستقبل سے متعلق مشاورت کے لیے ماسکو طلب کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

امریکہ کو نسل پرست انتہا پسندوں سے خطرہ ہے: انٹیلی جنس

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکہ کو سب سے زیادہ خطرہ نسل پرست انتہا پسندوں سے ہے۔ رواں سال نسل پرستانہ انتہاپسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں نسل پرست حملوں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی۔امریکی اٹارنی جنرل نے کہا کہ جنوری میں کپٹل ہل عمارت پر انتہاپسندوں کے خلاف کارروائی اولین ترجیح ہے۔

Recommended