Urdu News

کشمیر میں امن دشمن قوتوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے سلامتی ایجنسیاں متحرک

امرناتھ یاترا سوچھ تیرتھ کی طرف رواں دواں

امرناتھ یاترا کے لیے پختہ سیکورٹی بندوبست: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

سری نگر، 19 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سالانہ امرناتھ یاترا کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے لیے تمام سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے مقناطیسی بموں کے معاملے کو پرانی بات سے تعبیر کرتے ہوئے خبردارکیا کہ امن دشمن قوتیں مختلف کارروائیوں کی فراق میں رہتی ہیں، اس لیے تمام سلامتی ایجنسیوں کوچوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے تصادم کے دوران دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کا موقعہ فراہم کرنے کی پالیسی جاری رکھنے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہونے سے باز رکھنے کی کوششیں بھی جاری رہیں گی۔

نمائندے کے مطابق ڈی جی پی دلباغ سنگھ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 28 جون 2021 سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ خیال رہے ایک سال کے وقفے کے بعد 56 روزتک جاری رہنے والی یہ تاریخی سالانہ یاترا 22 اگست 2021 کو اختتام پذیر ہوگی۔

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نے طے شدہ سالانہ امرناتھ یاترا کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے حسب سابق سیکورٹی کے تمام انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مجوزہ سیکورٹی انتظامات کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ سری نگرجموں قومی شاہراہ، دیگر متعلقہ شاہراہوں، کیمپس، لنگروں وغیرہ پر مکمل سیکورٹی بندوبست کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی پی نے پھریہ بات دہرائی کہ سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے  کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا سٹکی یا مقناطیسی بموں سے متعلق متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر کہنا تھا کہ ان بموں کی بات اب دھیرے دھیرے پرانی ہو رہی ہے۔

Recommended