Urdu News

چار ماہ بعدملک میں کورونا کے معاملے 40 ہزارپار

چار ماہ بعدملک میں کورونا کے معاملے 40 ہزارپار

24گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار 953 نئے معاملے سامنے آئے،188 افراد ہلاک

ملک میں ریکوری ریٹ 96.12 فیصد

نئی دہلی ، 20 مارچ ( انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک بار پھر تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ چار ماہ کے بعد ، ملک میں کورونا کے چالیس ہزار سے اوپر نئے معاملات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 40 ہزار 953 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 15 لاکھ ، 55 ہزار ، 284 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 188 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس بیماری سے مجموعی طور پر اموات کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار 558 ہوگئی ہے۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 2 لاکھ ، 88 ہزار ، 394 ایکٹیو مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی راحت بھری خبر یہ ہے کہ کورونا سے اب تک 1 کروڑ ، 11 لاکھ ، 07 ہزار ، 332 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح سے ملک میں کورونا کا ریکوری ریٹ 96.12 فیصد ہے۔

24گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق 19 مارچ کو 10 لاکھ ، 60 ہزار ، 971 ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک ملک میں کل 23 کروڑ ، 24 لاکھ ، 31 ہزار ، 517 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

شمال مشرق میں کورونا انفیکشن کی تعداد 334420 تک پہنچ گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 نئے مریضوں کی شناخت

سکم سمیت شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ ، صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔شمال مشرقی ریاستوں میں سب سے زیادہ معاملے آسام میں سامنے آئے ہیں ۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پرتریپورہ اور منی پور میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

شمال مشرق میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ متاثرہ افراد کی کل تعداد 334420 ہوگئی ہے جس میں سے 330060 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ، کل 40 مریض مکمل طور پر صحت مند ہوئے ہیں جب کہ مختلف اسپتالوں میں 7 437 مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک 2301 کورونا سے متاثرہ مریض فوت ہوچکے ہیں ، جب کہ 05 مریض شمال مشرق سے باہر چلے گئے ہیں۔ 

آسام میں 19 کورونا سے متاثرہ نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے کل مریض 217924 ہیں جب کہ 215183 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 23 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 294 مریض زیر علاج ہیں۔ دریں اثنا 1100 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 03 مریض ریاست سے باہر چلے گئے ہیں۔

تریپورہ میں 10 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 33451 ہے جبکہ 33019 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں 01 مریض صحت یاب ہواہے۔ مختلف اسپتالوں میں 21 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اس دوران 388 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

منی پور میں ، ایک نئے کورونا سے متاثرہ مریض کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 29326 ہے جب کہ28929 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ، 05 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 24 مریض زیر علاج ہیں۔ اس دوران 373 مریضوں کی موت ہو چکی۔

اروناچل پردیش میں نئے کورونا سے متاثرہ مریض کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 16842 ہے جب کہ 16783 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 03 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ وہیں کورونا کے سبب56 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

میگھالیہ میں کورونا سے متاثرہ 3 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 14008 ہے جب کہ13829 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 04 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 31 مریض زیر علاج ہیں۔ اس دوران 148مریضوںکی موت ہو چکی ہے۔ 

ناگالینڈ میں کورونا سے متاثرہ نئے مریض کی شناخت نہیں کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 12225 ہے۔ 11978 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 05 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ، جب کہ 02 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اب تک 91 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

سکم میں ، 03 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 6199 ہوگئی ہے۔ 5918 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 02 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ، جبکہ 49 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اب تک 135 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

میزورم میں کورونا کے نئے مریض کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 4445 ہے۔ 4421 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 13 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اب تک 11 کورونا سے متاثرہ افراد فوت ہوگئے ہیں اور 02 مریض ریاست سے باہر چلے گئے ہیں۔

Recommended