صدر جمہوریہ ہند نے دستور ہند کی دفعہ 224 کی شق (l) کے ذریعہ عطا کردہ اختیار ات کا استعمال کرتے ہوئے ، جناب نریندر کمار ویاس ، اور جناب نریش کمار چندرونشی کو دو سال کی مدت کے لیے چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا۔اس سلسلے میں حکومت ہند کی وزارت قانون اور انصاف کے محکمہ انصاف کے ذریعے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
جناب نریندر کمار ویاس ، بی ایس سی ، ایل ایل بی نے ایڈووکیٹ کے طور پر 16 مارچ 1996 کو اپنا اندراج کیا تھا۔ انہیں 23 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے 1996 سے 2002 کے دوران لیبر کورٹ ، انڈسٹریل کورٹ ، ڈسٹرکٹ کورٹ ، بلاس پور ، رائے گڑھ ، جنجیر چمپا ، ای پی ایف ٹریبونل ، مرکزی حکومت کے صنعتی ٹریبونل مع لیبر کورٹ میں پریکٹس کی ہے اور اس کے بعدسے آج تک چھتیس گڑھ ہائی کورٹ میں پریکٹس کررہے ہیں۔
جناب نریش کمار چندرونشی ، بی اے ، ایل ایل بی 11 جولائی ، 1990 میں جوڈیشل سروس میں شامل ہوئے۔ جوڈیشل آفیسر کی حیثیت سے ، انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج ، سکتی ، ایڈیشنل رجسٹرار ، چھتیس گڑھ ہائی کورٹ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، سرگوجا ، امبیکا پور ، چھتیس گڑھ کے گورنر کے قانونی مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں اور اس وقت وہ حکومت چھتیس گڑھ ، رائے پورمیں محکمہ قانون اور قانون سازی کے امورکے پرنسپل سکریٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں۔نئی دہلی۔ 19 مارچ صدر جمہوریہ ہند نے دستور ہند کی دفعہ 224 کی شق (l) کے ذریعہ عطا کردہ اختیار ات کا استعمال کرتے ہوئے ، جناب نریندر کمار ویاس ، اور جناب نریش کمار چندرونشی کو دو سال کی مدت کے لیے چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا۔اس سلسلے میں حکومت ہند کی وزارت قانون اور انصاف کے محکمہ انصاف کے ذریعے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
جناب نریندر کمار ویاس ، بی ایس سی ، ایل ایل بی نے ایڈووکیٹ کے طور پر 16 مارچ 1996 کو اپنا اندراج کیا تھا۔ انہیں 23 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے 1996 سے 2002 کے دوران لیبر کورٹ ، انڈسٹریل کورٹ ، ڈسٹرکٹ کورٹ ، بلاس پور ، رائے گڑھ ، جنجیر چمپا ، ای پی ایف ٹریبونل ، مرکزی حکومت کے صنعتی ٹریبونل مع لیبر کورٹ میں پریکٹس کی ہے اور اس کے بعدسے آج تک چھتیس گڑھ ہائی کورٹ میں پریکٹس کررہے ہیں۔
جناب نریش کمار چندرونشی ، بی اے ، ایل ایل بی 11 جولائی ، 1990 میں جوڈیشل سروس میں شامل ہوئے۔ جوڈیشل آفیسر کی حیثیت سے ، انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج ، سکتی ، ایڈیشنل رجسٹرار ، چھتیس گڑھ ہائی کورٹ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، سرگوجا ، امبیکا پور ، چھتیس گڑھ کے گورنر کے قانونی مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں اور اس وقت وہ حکومت چھتیس گڑھ ، رائے پورمیں محکمہ قانون اور قانون سازی کے امورکے پرنسپل سکریٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں۔