پوجا کی آوازوں پر برہم خاتون کا پوجا کرنے والی پر حملہ۔

بھجن اور پوجا کی گھنٹی کی آواز سے برہم ایک عیسائی خاتون نے پڑوسی ہندو خاتون اور اس کی ماں پر جان لیوا حملہ کردیا۔ اس حملہ میں کویتا نامی خاتون کے سر پر گہرے زخم پہنچیں اور اُس کو علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

حیدرآباد کے عطا پور میں مقیم کویتا اپنے مکان میں ہر روز بھجن اور پوجا کے دوران گھنٹیاں بجایا کرتی ہے۔ مندر کے پڑوس میں رہنے والی 29 سالہ یسو، کویتا کے پوجا پاٹ کی آوازوں سے پریشان تھی اور وہ اکثر کویتا کو آہستہ آواز میں پوجا کرنے کیلئے کئی بار کہہ چکی تھی۔

جمعہ کے روز معمول کے مطابق کویتا نے پوجہ پاٹ شروع کی زور دا آوازوں سے برہم یسو نامی خاتون نے لوہے کہ سلاخ سے کویتا اور اس کی ماں پر جان لیوا حملہ کردیا۔ اس حملہ میں کویتا کو سر پر گہری جونٹ پہنچی اسے فوراً عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا زیر علاج کویتا کے سر پر 9 ٹاکے لگے۔ یسو نے پولیس کو بتایا کہ وہ روزانہ کے شور شرابی سے بیزار تھی جس پر اس نے برہمی کی حالت میں یہ قدم اٹھایا۔ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ حیدرآباد کے عطا پور میں مقیم کویتا اپنے مکان میں ہر روز بھجن اور پوجا کے دوران گھنٹیاں بجایا کرتی ہے۔ مندر کے پڑوس میں رہنے والی 29 سالہ یسو، کویتا کے پوجا پاٹ کی آوازوں سے پریشان تھی اور وہ اکثر کویتا کو آہستہ آواز میں پوجا کرنے کیلئے کئی بار کہہ چکی تھی۔حیدرآباد، 10 اکتوبر (ہ س)۔ بھجن اور پوجا کی گھنٹی کی آواز سے برہم ایک عیسائی خاتون نے پڑوسی ہندو خاتون اور اس کی ماں پر جان لیوا حملہ کردیا۔ اس حملہ میں کویتا نامی خاتون کے سر پر گہرے زخم پہنچیں اور اُس کو علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔